ہٹیاں بالا(زاہد جاوید عباسی) رینج آفیسر اوڑی،چناری کو تحفظ جنگلات و تحفظ قومی خزانہ مہنگا پڑھ گیا،سیکرٹری جنگلات آزاد کشمیر نے مبینہ طور پر ٹمبر مافیا کی ایماءپر رینج آفیسر چناری،بلاک آفیسر ہٹیاں اور ایک فارسٹ گارڈ کو معطل کردیا عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق ،ممبر اسمبلی دیوان علی خان چغتائی اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے اور اعلی سطحی تحقیقات کے لیے جو ڈیشل کمشن بنانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق رینج آفیسر چناری، اوڑی مقصود اعوان نے اپنے عرصہ تعیناتی کے دوران اپنے فرائض ایمانداری اور فرض شناسی سے سرانجام دیتے ہوئے کسی بھی جگہ نقصان جنگل پر فوری کارروائی کرنے کے علاوہ نقصان جنگل میں مبینہ طور پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ملوث ہونے پر حکام کو تحریری طور پر کارروائی کے لیے آگاہ کرتے رہے لیکن ضلعی حکام نے نقصان جنگل پر محکمہ کے کسی بھی اہلکار کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی، چناری رینج میں ٹمبر مافیا کو کھلی چھٹی دینے کے لیے گذشتہ ماہ حکومتی پابندی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے سیکرٹری جنگلات نے رینج آفیسر اوڑی کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈی ایف او ہٹیاں کے من پسند فارسٹر راجہ رضوان جو کہ رینج آفیسرز کی سینیارٹی میں 122ویں نمبر پر آتے ہیں انھیں رینج آفیسر چناری کا چارج دینے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا جس کے بعد رینج آفیسر اوڑی مقصود اعوان نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے تبادلے پر سٹے لے لیا جس کے بعد ٹمبر مافیا نے متحرک ہو کر رینج آفیسر کی معطلی کے لیے کوششیں شروع کردیں وہ کوششیں سیکرٹری جنگلات نے رینج آفیسر اوڑی کو معطل کرتے ہوئے پوری کردیں جس کے بعد عوامی،سیاسی وسماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر، ممبر اسمبلی دیوان علی خان چغتائی اور چیف سیکرٹری سے ساری صورتحال کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،یاد رہے کہ چند ماہ قبل پرائیویٹ فارسٹ کا ایک قیمتی لکڑ سے لوڈ ٹرک مہتم جنگلات جہلم ویلی ڈویژن نے مظفرآباد کے ایریا میں ضبط کیا اسی طرح گذشتہ ماہ پرائیویٹ فارسٹ کے قیمتی لکڑ سے لوڈ دو مزید ٹرک مہتم جنگلات جہلم ویلی ڈویژن نے سی سی ایف ملک اسد کی ہدایت پر مظفرآباد کے ایریا میں ضبط کیے گئے تحقیقات کے بعد پرائیویٹ فارسٹ ٹھیکیدار کو 38لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، قابل غور بات یہ ہے کہ ہٹیاں بالا ڈویژن سے متعدد فارسٹ چیک پوسٹ کراسنگ کر کے یہ ٹرک کیسے مظفرآباد کی حدود میں داخل ہوئے،دال میں کچھ ضرور کالا ہے، جبکہ انھیں دو ٹرکوں کی سمگلنگ کی پاداش کا بہانہ بناتے ہوئے سیکرٹری جنگلات آزاد کشمیر نے مبینہ طور پر ٹمبر مافیا کی ایماءپر رینج آفیسر اوڑی اور دیگر دو اہلکارون کو معطل کرتے ہوئے ٹمبر مافیا کو کھلی چھٹی دے دی جس پر ضلع جہلم ویلی میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ،دریں اثناءمحکمہ جنگلات کے چناری سے ملحقہ ساون ڈپو پر تعینات انچارج راجہ رضوان کی ایماءپر لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑ کو رات کی تاریکی میں فارم سترہ کے بغیر ہٹیاں بالا آرا مشین پر منتقل کیا گیا جس پر بھی رینج آفیسر اوڑی نے ضابطہ کی کارروائی شروع کررکھی ہے،محکمہ جنگلات ہٹیاں بالا ڈویژن میں نقصان جنگل کی درجنوں شکایات میڈیا میں آئیں لیکن حکام نے ان کا نوٹس لینے کے بجائے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے ،عوامی حلقے یہ بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر محکمہ جنگلات ہٹیاں بالا ڈویژن میں نقصان جنگلات کے اصل حقائق منظر عام پر لانے کے لیے جوڈیشل کمشن تشکیل دیں تانکہ دوھ د کا دو ھ د اور پانی کا پانی ہو ۔۔۔۔۔