ہٹیاں بالا‘ایس سی او کی ناقص سروس صارفین کیلئے وبال جان بن گئی

ہٹیاں بالا (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی لاجواب سروس سے عوام سمیت صارفین عاجز آچکے ہیں جہلم کے علاقے سیز فائر لائن کھلانہ ویلی میں قائم SCOکی سول ایکس چینج کی سروس عوام کے لئے نہ صرف درد سر بن گئی ناقص سروس وبال جان بن کر رہ گئی صارفین کو آئے روز ناقص سروس نے ذہنی دباؤ کا شکار کر رکھا ہے حکام بالا کو توجہ مبذول کروانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ایکس چینج سسٹم کو چلانے کے لیے صرف بجلی کا سہارا لیا گیا ہے متبادل زریعہ استعمال نہیں کیے جارہا ٹیلی فون صارفین کو سروسز فراہم کرنے کے لیے بجلی نہ ہونے کی صورت میں سولر سسٹم جنریٹر وغیرہ کااستعمال مخصوص وقت کیلئے کیا جاتا بجلی کے ساتھ ساتھ ایکس چینج بھی آف کر دی جاتی ہے بجلی نہ ہونے کی صورت میں ایکس چینج پر جنریٹر کے استعمال کے لئے پٹرول بھی فراہم کیا جاتا ہے اب جنریٹر استعمال کیوں نہیں کیا جاتا پٹرول کہاں استعمال ہوتا ہے یہ سوالیہ نشان ہے؟ اسکا جواب صارفین پوچھتے ہیں؟ صارفین کا کہنا ہے کہ ہم ماہانہ بنیادوں پر بل تو جمع کرواتے ہیں مگر خاطر خواہ سہولیات فراہم نہیں کی جاتی آئے روز انٹرنیٹ کی خرابی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیلی فون انٹرنیٹ آف بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ٹیلی فون انٹرنیٹ کی بھی بندش جس کی وجہ سے عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاقہ میں عوام کے رابطہ کا واحد زریعہ لینڈ لائن نمبر ہی ہیں علاقہ میں موبائل سروس کی سہولیات میسر نہیں ایکس چینج آف ہونے کے ساتھ ہی علاقہ کے عوام کا رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ کر رہ جاتا ہے عوام علاقہ نے ایس سی او حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی سروس بھی آٰے روز خراب رہتی ہے کھبی لنک ڈاون کا ایشو کھبی فائبر بریک کا ایشو کھبی سسٹم گڑبڑ کا ایشو سے عوام تنگ آچکے ایشو ہی ایشو جس کی وجہ سے عوام بالخصوص ٹیلی فون صارفین عاجز آچکے ہیں صارفین یہ بھی شکایات کرتے نظر آئے کہ اگر ٹیلی فون خراب ہو جائے کئی دن ہی نہیں ہفتہ گزر جاتا ٹھیک نہیں کیا جاتا کمپلین کر کر کے تھک جاتے ہیں کسی کو ٹس سے مس نہیں ہوتی چکوٹھی سے کھلانہ ایکس چینج تک بچھائی جانے والی فائبر کی حالت اتنی خراب ہے کہ جگہ جگہ سے فائبر زمین پر پڑی ہوئی خراب ہو رہی ہے اسکی مناسب دیکھ بحال کیلئے توجہ نہیں دی جارہی عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ ایس سی او کے حکام سروس بہتر کریں صارفین کو خاطر خواہ سروس فراہم کریں بصورت دیگر سخت عوامی ردعمل دیکھنے کو ملے گا