ہٹیاں بالا( ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید الاضحی سے قبل جانوروں کے بیرون اضلاع لے جانے کے باعث ضلع جہلم ویلی بھر میں جانوروں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے عید تک جانوروں کے بیرون اضلاع لے جانے پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق جانوروں کے بیرون اضلاع لے جانے کے باعث ضلع جہلم ویلی بھر میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی،جانور خریدنا غریب لوگوںکی قوت سے باہر ہو گئے ،عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے دفعہ144نافذ کرتے ہوئے جانوروں کے بیرون اضلاع لے جانے پر پابندی عائد کی ہے عوامی حلقوں نے اس پابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سمگلررات کی تاریکی میں جانور سمگلنگ کرتے ہیں ضلع بھر کے تمام تھانے اس پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں تانکہ جہلم ویلی کے عوام مناسب قیمتوں پر جانور خرید کر سنت ابراہیمی میں حصہ ڈال پائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔