ہٹیاں بالا‘نابالغ بچی زیادتی کیس ‘جرم ثابت ہونے پر وسیم گیلانی کو عمر قیدکی سزا‘20لاکھ جرمانے ادا کرنے کا حکم
ہٹیاں بالا(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہٹیاں بالا کے نواحی گاؤں سر بگلہ نابالغہ بچی زیادتی کیس، ڈسٹرکٹ وسیشن جج ہٹیاں بالا سید وسیم گیلانی نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے عمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی عوامی حلقوں اور نہ بالغہ ،مستغیثہ کے ورثاءکا عدل و انصاف کے فیصلہ پر خوشی اور اطمینان کا اظہار ۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ سرکار بذریعہ نابالغہ صاحبہ بی بی دختر محمد شمیم سکنہ سربگلہ جہلم ویلی بنام شاہد ولد کالا خان سکنہ سربگلہ کو مقدمہ علت21 /130 بجرم زیر دفعہPC.377A میں جرم ثابت وحاوی پاتے ہوئے عدالت سیشن جج ہٹیاں بالا سید وسیم گیلانی نے ملزم کو سزائے عمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال قید ہو گی،مستغیثہ کی جانب سے معروف قانون دان صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ، ملزم کی جانب سے سردار کرم داد ایڈووکیٹ(کے ڈی خان)، جہانگیر مغل ایڈووکیٹ اور سرکار کی جانب سے پی پی محمد بشیر اعوان ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی ،یاد رہے کہ 2021ءمیں سربگلہ کی رہائشی نا بالغہ بچی کو مجرم کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد نا بالغہ کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی مسماة (ص) نے ملزم کے خلاف سٹی تھانہ ہٹیاں بالا میں مقدمہ درج کروایا تھا،ملزم پہلے سے ہی جوڈیشل لاک اپ میں قید تھا اور اسے سیشن کورٹ ہٹیاں بالا نے سزا سنا دی عوامی حلقوں نے مظلوم (ص) کو انصاف کی فراہمی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کے وکیل صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کو بھی کیس جیتنے پر مبارک باد دی ہے ،یاد رہے کہ2021ءمیں سر بگلہ معصوم بچی زیادتی کیس کو مقامی صحافیوں نے پرنٹ اور سوشل میڈیا پر ہائی لائٹ کیا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے اور مجرم کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا ۔۔۔۔۔