باغ پولیس نے عید کے موقع پر سیکورٹی اور ٹریفک پلان جاری کر دیا

باغ(نمائندہ خصوصی ) باغ پولیس نے عید کے موقع پر سیکورٹی اور ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ سیاحتی مقامات گنگا چوٹی اور لسڈنہ میں سیاحوں کےلئے ٹورسٹ پولیس ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔ جس میں ضلع پولیس باغ، ٹورسٹ پولیس اور ٹریفک پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے پولیس ایمبولینس بھی موجود رہے گی۔ سیاحوں کی آسانی کے نقشہ پولیس تعیناتی بھی جاری کیا گیا جس میں ہر پوائنٹ پر موجود پولیس اہلکار کا نام اور موبائل نمبر درج ہے۔ ترجمان پولیس باغ نے بتایا کہ عید کے موقع پر سیاحوں کی سیکورٹی کے لئے 100سے زائد پولیس اہلکاران تعینات کئے گئے ہیں جبکہ نماز عید کی سیکورٹی کے سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ عید کے دنوں میں باغ شہر سے گنگا چوٹی تک مختلف مقامات پر سیاحوں کی آسانی کے لئے ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ گنگا چوٹی ٹاپ پر ٹریفک پولیس ، ضلع پولیس باغ اور ٹورسٹ پولیس کے افسران اور اہلکاران موجود رہیں گئے جہاں ٹورسٹ ڈیسک قائم کیا گیا ہے اگر کسی سیاح کو کوئی شکایت ہو یا کوئی معاونت چاہئے ہو تو پولیس مدد کرے گی۔ گنگا چوٹی ٹاپ پر پولیس کی ایمبولینس بھی موجود رہے گی۔ اسی طرح سیاحتی مقام لسڈنہ میں باغ شہر سے لسڈنہ تک مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس تعینات کی گئی ہے جبکہ ضلع پولیس، ٹورسٹ پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاران لسڈنہ موجود رہیں گے جہاں ورسٹ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس باغ نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن موٹر سائیکل سواروں کو سیاحتی مقامات کی طرف جانے کی اجازت نہ ہو گی ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ سیاحتی مقامات کی طرف آنے والے سیاح تمام انتظامات کر کے آئیں اور موسم کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔ رات کے اوقات میں سفر سے گریز کریں۔رہائش کے لئے فون نمبرز کے ذریعے پیشی تصدیق کر لیں۔ انھوں نے کہا کہ کنٹرول روم باغ اور ٹورسٹ ہلیپ لائن چوبیس گھنٹے آن ہے اور کسی ہنگامی صورت حال یا معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کنڑول روم باغ 05823930005