ایک ریاست 2قانون‘اخبار فروش ایک بار پھر نظر انداز‘ریاست گیر احتجاج کیلئےمشاورت

مظفرآباد(نامہ نگار) ایک ریاست دو قانون،جس کی لاٹھیاس ی بھینس، اخباری صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کہلانے والے اخبار فروش ایک بار پھر نظر انداز، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے کیے گئے اعلانات، بااثر مستفید ہونے لگے، بے بس لاچار اج بھی سابق وزیراعظم کے اعلانات پر عمل درآمد کے منتظر، اخبار فروشوں نے ریاستگیر احتجاج کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا، فرزند چوہدری صحبت علی مرحوم سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے دو مرتبہ اخبار فروشوں کے لیے بل ترتیب 50 لاکھ اور پھر پانچ لاکھ مالی مدد کا اعلان کیا تھا، اسی طرح کشمیر جرنلسٹ فورم کے لیے بھی خطیر رقم کا اعلان کیا گیا تھا اور دیگر صحافتی اداروں کے لیے بھی خطیر رقم کا اعلان کیا گیا مگر باوثوق ذرائع کے مطابق کشمیر جرنلسٹ فورم اور دیگر صحافتی ادروں کو تو اعلان کردہ مالی مدد کی رقم واگزار کر دی گٸی اور کچھ کو کی جا رہی ہے مگر بے وسیلہ مزدور دیہاڑی دار اخبار فروشوں جنہوں نے وزیراعظم وقت کے لیے شکریہ کہ قومی و ریاستی اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کیے کے لیے اعلان کردہ مالی امداد کی رقم واگزار کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے جو کہ باعث شرم ہے، اخبار فروشوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہری انوار الحق ایک غریب پرور شخصیت کے چشم و چراغ ہونے کے ساتھ ساتھ خود بھی انسانیت سے پیار کرنے والی شخصیت ہیں، وہ اخبار فروشوں کے لیے اعلان کردہ رقم 55لاکھ واگزار کروانے کے لیے کردار ادا کریں۔