کراچی کی فلاحی سماجی تنظیم سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سیز فائر لائن پر فی آئی کیمپ کا انعقاد

ہٹیاں بالا (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان کے صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کی فلاحی سماجی تنظیم سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے پاک آرمی کے تعاون سے سیز فائر لائن چکوٹھی رورل ہیلتھ سنٹر میں دو روزہ فری آئی کیمپ سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج اور ادویات کی فراہمی کے ساتھ آنکھوں میں موتیا کا لیزر سے آپریشن کیا گیا سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور پاک پاک کے باہمی اشتراک سے دو روز سے جاری رہنے والے فری آئی میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آنکھوں کی مختلف بیماریاں کے علاوہ موتیا کے مریضوں کا مفت علاج و آپریشن کیا فری آئی میڈیکل کیمپ میں چکوٹھی چناری کھلانہ ویلی موہڑہ صادق میرا بکوٹ پاہل سربن پانڈو جہلم ویلی کے مختلف علاقوں سے آنکھوں کے مریض علاقہ مکینوں نےآنکھوں کا چیک اپ سمیت مریضوں نے اپریشن کروایا کمیپ میں پانچ سو سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ایک سو سے زائد مریضوں کی سرجری کی گئی اس موقع پر عوام علاقہ نے پاک فوج چکوٹھی سیکٹر کے کمانڈنگ آفیسر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور ڈاکٹرز کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے تعاون پر میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جہنوں نے ہمیں گھر کی دہلیز پر مفت علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی اس موقع پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے کیمپ انچارج جنید کپاڑیہ نے کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی کے تحت پاکستان بھر اور آزاد کشمیر کو آنکھوں میں موتیا کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں پاک فوج کمانڈنگ آفیسر چکوٹھی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون سے دو روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا انشا الله تعالیٰ آئندہ بھی آزاد کشمیر کے دور افتادہ علاقے ہماری ترجیحات میں شامل رئیں گے ہماری تنظیم نے چکوٹھی کے علاوہ آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اب نیلم کے علاقوں میں فری آئی میڈیکل کیمپ قائم کرنے جا رہے ہیں محکمہ صحت عامہ کے عملے نے ڈی ایچ او جہلم ویلی نے بھی معاونت کی انکا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل کہا کہ ہم سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا اور پاک فوج کے مشکور ہیں جنہوں نے دور افتاده علاقوں میں آنکھوں میں موتیا کا آپریشن کو یقینی بنایا غریب اور بے سہارا عوام کا مہنگائی کے اس دور میں مفت علاج معالجہ کسی نعمت سے کم نہیں فری آئی میڈیکل کیمپ میں پانچ سو سے زائد مریضوں کا مفت معاینہ کیا گیا اور سو سے زائد مریضوں کی سرجری کی گئی چکوٹھی ہسپتال کا عملہ اور پاک فوج کے جوانوں اور ڈاکٹر کی بھر پور معاونت شامل رہی معززین علاقہ نے پاک فوج کمانڈنگ آفیسر چکوٹھی سیکٹر اور سیلانی ویلفیر ٹرسٹ محکمہ صحت عامہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گھر کی دہلیز پر بغیر پیسوں کے مفت علاج معالجہ کی فراہمی پاک فوج کے تعاون سے ممکن ہوئی سیلانی ویلفیر ٹرسٹ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں سہولت فراہم کی