سپیکر قانون ساز اسمبلی لطیف اکبر سے جہلم ویلی سے پی پی کے سینئر رہنما چوہدری مسعود انقلابی کی ملاقات
ہٹیاں بالا(ڈسڑکٹ رپورٹر) سپیکر قانون ساز اسمبلی آزادجموں وکشمیر،چوہدری لطیف اکبر سے جہلم ویلی سے پی پی کے سینئر رہنما چوہدری مسعود انقلابی نے ملاقات کی چوہدری مسعود انقلابی نے چوہدری لطیف اکبر کو سپیکر اسمبلی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا قلمدان سونپے جانے پر مبارک بادی اور جہلم ویلی کے دورہ کی دعوت دی جو چوہدری لطیف اکبر نے قبول کرلی اس موقع پر قانون ساز اسمبلی آزادجموں وکشمیر کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ۔نظریاتی اور جانثار کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوان بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کر بینظیر بھٹو شہید کا مشن جاری رکھیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں مشکل ترین وقت میں پارٹی کے جھنڈے کو بلند رکھنے والے عہدیداران و کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہمیں اایسے جانثاروں کی خدمات کا ہر دم اعتراف ہے پاکستان کا مستقبل بلاول بھٹو زرداری اور جیالوں سے وابستہ ہے بلاول بھٹو زرداری بہت جلد پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ چیلنجز اور بحرانوں کا مقابلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی غریبوں،مزدورں،ہاریوں کے حقوق کی بات کی ہے۔پاکستان اس وقت مشکل دور سے گذر رہا ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنے کی ضرورت ہے تعمیر وترقی اور عوامی فلاح و بہبود ہمارا منشور ہے۔اس منشور کو ہر حال میں عملی جامع پہنائیں گے۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں بنیادی انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔غریب لوگوں کو تعلیم، صحت جیسی بنیادی سہولیات میسر ہونی چاہیے۔ پیپلز پارٹی کی جب بھی حکومت آئی ہے غریب لوگوں کو ریلیف ملا ہے۔ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جن کی مثال نہیں ملتی۔ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر مزید مؤثر اور مربوط پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے قادیانی کو کافر قرار دینا ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ ہے۔پاکستان کو اسلامی اور جمہوری نظام ذوالفقار علی بھٹو نے دیا۔پیپلز پارٹی نے جتنی خدمت دین اسلام کی کی۔ان خدمت اسلام کے نام پر بننے والی پارٹیاں نہیں کر سکتی اس موقع پر سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری مسعود انقلابی نے چوہدری لطیف اکبر صاحب کے چار سالہ دورانیہ میں کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔جناب نے پارٹی کے لیے ان گنت خدمات سرانجام دی جن کو مورخ سنہرے حروف میں لکھے گا۔ہم ان کی سیاسی خدمات اور بھٹو خاندان سے ان مٹ محبت اور وفاوں کو سرخ سلام پیش کرتے، پیپلزپارٹی کوہ ہمالیہ کی طرح متحد و منظم ہے، فخر پاکستان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، انتخابی امور کی چیئر پرسن محترمہ فریال تالپور، پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین اور سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں آمدہ انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے، پیپلزپارٹی کے نظریاتی، جانثار، خودار، کارکنان,پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے طالع آزماء کا جذبے اور مثالی سیاسی تربیت سے مقابلہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم مخالفین کی عزت و احترام کو محلوظ خاطر رکھتے ہوئے عوامی مسائل اور اپنے انقلابی منشور، ماضی کی کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں جائیں۔