آزاد کشمیرکشمیر یوتھ لٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام کل کشمیر ذو لسانی مذاکرے کا انعقاد

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیرکشمیر یوتھ لٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام کل کشمیر ذو لسانی مذاکرے کا انعقاد دو اگست 2023 کو پونچھ راولاکوٹ میں کیا گیاجس میں آزاد کشمیر بھر سے مختلف تعلیمی اداروں کے ستر سے زائد طلبہ وطالبات نے حصہ لیا تقریب کے مہمان خصوصی ایکٹنگ پریزیڈنٹ سدھن ایجوکیشنل کانفرنس شازیب شبیر تھے جبکہ صدارت خان ببرک نے کی منصفی کے فرائض عالیہ حبیب خان ٫ شجاعت احمد منہاس اور رانا سجاد نے سرانجام دیے دیگر مہمانان گرامی میں ڈائریکٹر محمڈن کالج ہجیرہ طارق محمود٫طاہر رفیق٫ریحان عباسی ٫رضوانہ اکرم ٫ حمزہ سلیم کیانی ٫راجہ بلاول ٫زوزینہ ٫نتاشہ شہزاد شامل تھے کشمیر یوتھ لٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی کی مرکزی کابینہ کے عہدیداران چئر پرسن ثمینہ طاہر کیانی٫ صدر احتشام جمیل٫ نائب صدر سید انیس جعفری٫ جنرل سیکرٹری عاصمہ ذوالفقار ٫ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثمین آ راہ, میل کو آ رڈینیٹر سردار طیب, فی میل کوآرڈینیٹر علشبہ شہزاد نے پروگرام میں شرکت کی۔۔ پروگرام میں مہمان شعراء کرام نے بھی شرکت کی جن میں شوزیب کاشر ٫فاروق حسین صابر اور ذوالفقار علی زلفی شامل تھے۔ اردوجونیئر گٹیگری میں پہلی پوزیشن دی بگنرز سکول آف ایکسیلینس راوالاکوٹ ,کی طالبہ نورالحیا نے حاصل کی دوسری پوزیشن ابوزر عام نے جبکہ اور تیسری پوزیشن نالج کیسل پبلک سکول اکھوڑ بن کی طالبہ ایمان فیاض نے حاصل کی سینئر کٹیگری میں سٹار سائنس کالج ہجیرہ کے طالبعلم حافظ حسن پہلی پوزیشن کے حقدار ٹھہرے جبکہ دوسری پوزیشن باغ گرامر سکول کے طالبعلم روشان آصف اور تیسری پوزیشن محمڈن سائنس کالج ہجیرہ کے طالبعلم حماد اظہر نے حاصل کیانگریزی مذاکرے میں پہلی پوزیشن پام ٹری انٹرنیشنل کالیجئیٹ راولاکوٹ کی طالبہ طہٰ ساجد نے حاصل کی دوسری پوزیشن باہم صغیر اور تیسری پوزیشن وریشہ نے حاصل کی مہمانان گرامی کا کہنا تھا کہ طلبہ وطالبات نے بہترین تقاریر کیں ہیں اور ان کے درمیان مثبت مقابلے کا رجحان دیکھنے کو ملا انہوں نے کشمیر یوتھ لٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ کشمیر یوتھ لٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی مستقبل میں بھی طلبہ وطالبات کے درمیان مقابلہ جات کا انعقاد کرتی رہے گی مقابلے میں حصہ لینے والے تمام مقررین کو میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جبکہ پوزیشن ہولڈر اور مہمان گرامی کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس دیےگئے آخر میں چئر پرسن ثمینہ طاہر کیانی نے سوسائٹی کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ضلع پونچھ کی کیبنٹ نے اہم کردار ادا کیا انہوں نے مرکزی کابینہ کے عہدیداران اور پونچھ کابینہ کے عہدیداران بلخصوص حیدر شفیق ٫حسن آفتاب اور خزیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی اور اس طرح کے پروگرامات آ ذاد کشمیر کے طلبا و طالبات کے لیے خوش آ ئند قرار دیے۔ ۔پریس سے سینئر صحافی عرفان شہزاد ٫ ماؤنٹین ٹی وی مظفرآباد بلاول ندیم ٫ مناظر ٹی وی سے محمد انیس جاوید اور کنٹری نیوز ڈیجیٹل سے منیب عباسی نے شرکت کیسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری پونچھ حیدر شفیق اور الیشبہ عارف درانی نے سرانجام دیے