5 اگست کا دن کشمیریوں کےلیےیوم سیاہ ہے‘سردار ذوالفقار

کراچی (نمائندہ خصوصی)5 اگست کا دن کشمیریوں کےلیےیوم سیاہ ہے۔ کشمیر کی آٸینی حثیت کو تبدیل کر کے کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر شب خون مارا گیا.مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو اباد کرکے ابادی کا تناسب تبدیل کرنے جیسے مذموم اقدامات کررہا ہے دنیا اس کا بھی نوٹس لے پاکستانی حکومت عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری اپنے بھائیوں کی اواز بنیں ان خیالات کا اظہار صدر پیپلزپارٹی ازادکشمیر سندھ زون سردار ذوالفقار علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ان کامزید کہنا تھا کہ بھارت 5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اقدامات واپس لے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔دنیا اس حوالہ سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور کشمیر ایشو کی حساسیت کا ادارک کرے ورنہ یہ سلگتی چنگاری جنوبی ایشیاء کے امن کے لیے خطرہ ہے ۔بلاول بھٹو نےکشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے سردار ذوالفقار علی نے مزید کہا کہ5اگست کا دن کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت کو ختم کر کے بھارت میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بھارت کے اس اقدام پر اس وقت کی پاکستانی حکومت کا کردار بھی انتہاٸی مایوس کن رہا ۔بھارت کےاس اقدام کے خلاف دنیابھر میں آواز اٹھانےکے بجاۓ مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔جس سے اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کا بھی اس سازش کا حصہ ہونا معلوم ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاٸی اور کشمیریوں کا مقدمہ ہر فورم پر لڑا۔موجودہ وزیر خارجہ و چیرمین پیپلز پارٹی کشمیریوں پر ڈھاٸے جانے والے مظالم کو جس طرح دنیا بھر تک پہنچایا اس کی مثال نہیں ملتی۔سردار دوالفقارعلی خان نے کہا کہ دنیاکو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کیوں نظر نہیں آتے۔عالمی برادری کشمیریوں پرمظالم ختم کرانےکے لیے کردار ادا کرے۔اقوام متحدہ اور او آٸی سی اس سلسلے میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں آۓ روز کشمیریوں کے قتل عام خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔