اسلامی جمعیت طالبات یکساں نظام تعلیم اور احیائے قرآن وسنت کے لئے کوشاں ہے‘عائشہ اسلام

مظفرآباد(نامہ نگار) آزادکشمیر میں طالبات کی دینی، فکری اور اخلاقی تربیت، یکساں نظام تعلیم اور احیائے قرآن وسنت کے لئے اسلامی جمعیت طالبات کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جمعیت طالبات اسلام عایشہ اسلام نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا،انہوں نے کہا کہ اسلامی جمیعت طالبات پاکستان آزاد کشمیر کے زیر اہتمام تین روزہ تربیت گاہ بعنوان موعظتہ برائے ارکان و امیدواران بتاریخ 13۔12۔11 اگست 2023 بمقام دارالصفہ المرکز الاسلامی اپر چنئی مانسہرہ میں منعقد ہو رہی ہے جس کے ذریعے جمعیت کے ارکان و امیدواران کو قرآن وسنت کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ ان کے تحریکی شعور، تنظیمی فہم میں اضافہ اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمیعت طالبات پاکستان آزاد کشمیر عائشہ اسلام نے مزید میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ تنظیم ملک بھر اور آزادکشمیر میں طالبات کی دینی، فکری اور اخلاقی تربیت، یکساں نظام تعلیم اور احیائے قرآن وسنت کے لئے کوشاں ہے۔