مظفرآباد کے ضلعی انتظامیہ آفیسران کی پٹرول پمپ مالک سے بدتمیزی ‘پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا احتجاج

مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کے آفیسران کی پٹرول پمپ مالک سے بدتمیزی اور دھمکیاں پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے پٹرول پمپ بند کر دئیے،پمپوں کے باہر گاڑیوں موٹر سائیکلوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں پٹرول جے حصول کے لئے انے والی عوام خوار ہونے لگی، 15 اگست کو دارلحکومت مظفرآباد سمیت ریاست بھر میں پٹرول کی قلت تھی جس کے باعث اکثر پٹرول پمپس سے پٹرول شارٹ رہا لیکن بلوچ پٹرول پمپ بیلہ نور شاہ اس روز بھی پٹرول کی ترسیل جاری رکھے ہوئے تھاضلعی انتظامیہ اور صنعت و حرفت نے 16 اگست کو اسی کا پٹرول پمپ بلا وجہ سیل کر دیا جس پر اس نے میڈیا کو حقائق سے آگاہ کیا سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت کمپنی کی انوائیس بھی دکھائی تو انتظامیہ کے آفیسران برا مان گئے،18 اگست کو بلوچ پٹرول پمپ کے مالک نواز مظفر کو ڈپٹی کمشنر افس مظفرآباد بلایا گیا جہاں ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس سے بدتمیزی کی اور گیٹ آوٹ کہتے ہوئے پرچہ درج کروانے اور پمپ سیل کرنے کی دھمکیاں دیں،نواز مظفر نے سارے حقائق سے ایسوسی ایشن کو آگاہ کیا جس کے بعد تنظیم کے صدر سردار شاہذب اور جنرل سیکرٹری احمد مصطفی نے آزادکشمیر بھر کے پمپ بند کرنے کی کال دیدی شام 3 بجے سے تمام پمپ بند کر دئیے گئے ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ کاروبار عزت کے لئے کرتے ہیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہم خود میدان میں ہیں اب کمپنی کی طرف سے پٹرول نا ملے تو پمپ مالک کہاں سے پٹرول فراہم کرے انتظامیہ 14 اور 15 اگست کو کہاں تھی اگر کہیں ذخیرہ اندوزی کی شکایت تھی تو پمپ کے ٹینک کیوں نہیں چیک کئے گئے اب ہماری ہڑتال کو غلط رنگ دیکر عوام میں غلط اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو اگر کوئی شکایت تھی تو قانون کے مطابق کاروائی کرتے انہوں نے نواز مظفر کی جانب سے میڈیا پر حقائق بتانے پر دھمکیاں دیں ہیں جو ناقابل قبول اور نا قابل برداشت ہیں۔اس لئے ہڑتال جاری رکھیں گے معافی نا مانگے جانے پہ جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے