عوامی ایکشن کمیٹی پونچھ کے تمام مطالبات کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں ‘نیشنل عوامی پارٹی کیلگری

کیلگری(نمائندہ خصوصی )ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔عوامی ایکشن کمیٹی پونچھ کے کے تمام مطالبات کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں اور مطالبات کی منظوری تک ساتھ چلنے کا عزم کرتے ہیں ۔جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کینیڈا برانچ کنؤئینگ باڈی کا اجلاس اہم فیصلے . حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے . آصف نزیر کیلگری کینیڈا جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کنؤئینگ باڈی کے زیر اہتمام آنے والے کنونشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا . جس میں آنے والے کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا . کنؤئینگ باڈی کے چیرمین آصف نزیر نے صحافیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کے نام نہاد آزاد کشمیر کا حکومتی سیٹ اپ محض عیاشیوں کا اڈا بن چکا ہے . اپوزیشن نام کی چیز نہیں ہے سب مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جو کہ عوام سے جینے کا حق چھین رہے ہیں . ان مسائل کا واحد حل پر امن عوامی مزاحمت کا ہے . جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی ہر تحریک میں صف اول کا کردار ادا کرتی رہے گی . پارٹی کینیڈا کے اندر کنونشن کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم میں ہے اور 27 تاریخ کو کیلگری کے اندر بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی .