میرٹ سے ہٹ کر کوئی فیصلہ قبولہ نہیں ‘پی وائی او کو تقسیم کرنے کی سازشیں ناکام بنائیں گے ‘پیپلزپارٹی ‘پی وائی او گلف
دبئی (نمائندہ خصوصی)2012 میں یوتھ کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور صاحبہ کی خصوصی دلچسپی اور پی وائی او آزاد کشمیر کے چیرمین و مرکزی کوآرڈینیٹر صاحبزادہ ذوالفقار صاحب سینیٹر اعجز دھمرہ صاحب کی کوششوں سے پہلی بار گلف کی ریاستوں میں پارٹی کے نوجوانوں کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی صورت میں پلیٹ فارم ملا اور آج پورے گلف میں نوجوان پارٹی کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں لیکن افسوس سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ پیپلزپارٹی یو اے ای کے جن عناصر کی وجہ سے یہاں پیپلزپارٹی ہمیشہ دو گروپوں میں تقسیم رہی وہی عناصر اپنے ذاتی مقاصد اور فوائد کے لئے پی وائی او کو دو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور پیپلزپارٹی اورسیز کمیٹی کو مس گائیڈ کر رہے ہیں قابل غور بات یہ ہے کہ پہلے پیپلزپارٹی یو اے ای پی وائی او یو اے ای کے ایک عہدیدار کا غیر ایئنئ نوٹیفکیشن کرتی ہے جس پر دیگر جماعتوں کے لوگ بھی ہنستے رہے کے پی وائی او گلف کے صدر کی موجودگی میں پیپلزپارٹی یو اے ای اپنی تنظیم سازی کی بجائے پی وائی او کی تنظیم سازی کا اختیار کیسے رکھتی ہے اور جو لوگ گزشتہ دس سال سے پی وائی او یو اے ای گلف میں پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں انھیں اعتماد میں لئے بغیر کسی نیو مین کو نوجوانوں پہ مسلط کیوں اور کیسے کر سکتی ہے سوال اٹھے کے کیا پارٹی میں میرٹ نام کی کوئی چیز ہے بالآخر پی وائی او گلف کے صدر نے نوٹس لیتے ہوئے پیپلزپارٹی گلف کی مشاورت سے پی وائی او کی تنظیم کے عہدیداروں کا اعلان کیا جسے نوجوانوں خوش آئند اور درست اقدام قرار دیا لیکن پیپلزپارٹی یو اے ای کے ان عناصر نے اورسیز کمیٹی کے لیٹر ہیڈ پہ ایک جعلی نوٹیفکیشن جاری کروایا جس پر نہ تو تاریخ درج تھی اور نہ ہی کوئی ریفرنس نمبر اس کا پول کھلنے کے بعد اسی لیٹر پہ نئی تاریخ ڈال کر خوب جگ ہنسائی کروائی لہذا پی وائی او گلف اور یو اے ای کے نوجوانوں کا پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت جناب چیرمین بلاول بھٹو زرداری اورسیز کمیٹی کے ممبران پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یسین صاحب اور دیگر سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پیپلزپارٹی یو اے ای کے ان عناصر کے ایسے اقدامات کا نوٹس لیں ایسے اقدامات سے کارکنوں کی عزت نفس مجروح ہوئی جو کسی صورت پارٹی کے مفاد میں نہیں پارٹی کے لیے دن رات محنت کرنے والوں کی جب حوصلہ شکنی کریں گے تو اپنی عزت نفس داؤ پر لگا کر پارٹی کا ڈیفنڈ کون کرے گا اس عمل سے جہاں میرٹ کی پامالی ہوئی وہاں پارٹی ورکروں میں سخت مایوسی ہوئی جس کا اثر آمدہ الیکشن پر اثرانداز ہونگے پاکستان میں انتخابات سر پہ ہیں اس وقت تمام تنظیموں کو الیکشن پہ فوکس کرنا چاہیے اور عہدیداروں کو بھی اس طرح کے اقدامات کی بجائے الیکشن پہ فوکس کرنا چاہیے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن متحدہ عرب امارات اور گلف کے نوجوان میرٹ سے ہٹ کر پسند ناپسند کی بنیاد پر کئے گئے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ہونے والے مشاورتی اجلاس میں پیپلز پارٹی گلف کے نائب صدر اسحاق بدر پی وائی او گلف کے راھنما انوار اعظم چوہان پیپلز پارٹی شارجہ کے نائب صدر زاہد رضا صدر پی وائی او یو اے ای فاروق بانیاں ، یاسر بشیر رضا ، سردار طاہر انور ، حافظ ارشد محمود الحق، شوکت طاہر ،فرید انجم، کفیل احمد، عبدالسلام پومبلا ، و دیگر نے کیا