دومیشی ابھیال کے لینڈ متاثرین میں 40ہزار فی کس نقد امداد کے چیکس تقسیم کر دیئے گے۔

مظفرآباد:۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے متاثرہ کمیونٹی کے 12گھرانوں میں فی خاندان 40,000 روپے کی رقم تقسیم کر دئییگئے۔ ان فنڈز کا مقصد دمشی ابیہال میں تباہ کن واقعے کے بعد متاثرین کی بحالی اور ان کی زندگیوں اور گھروں کی تعمیر نو میں مدد کرنا ہے۔قبل ازیں یکم اگست کو سانحے کی وجہ سے خاندانوں کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لئے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے متاثرہ کمیونٹی تک امداد پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی جس پر سیکرٹری ریڈ کریسنٹ گلزار فاطمہ نے فورا عملدرآمد کرواتے ہوئے متاثرین کی مدد کے لئے اقدامات اٹھائے۔ اس موقع پر چیئرمین ہلال احمر پاکستان آزادکشمیر اعجاز رضا کا کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ سانحے کے بعد متاثرین کی فوری امداد کے لئے نیشنل ہیڈ کوارٹرز اور چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے متاثرین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے امدادی سامان کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہلال احمر ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گا۔ چیئرمین اعجاز رضا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بلا تفریق اوبغیرر سیاسی وابستگی کے متاثرین کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر مظفر آباد شوکت خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی دکھی انسانیت کے لئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ ایڈیشنل۔کمشنر شوکت خان نے ریڈ کریسنٹ اور چیئرمین متاثرین کی مالی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے ہر قسم کی ناگہانی آفات میں سب سے پہلے پہنچنے کی دوایت کو برقرار رکھا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے سیلاب، زلزلوں اور دیگر ناگہانی آفات میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ متاثرہ افراد کے فوکل پرسن قدیر عباسی کا کہنا تھا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے لینڈ سلائڈنگ کے فورا بعد متاثرہ کمیونٹی کی مدد کے لئے پہنچے اور ہمیں ریلیف کا سامان مہیا کیا جس میں خیمے، شلٹر ٹول کٹس، ہاء جین کٹس اور دیر سامان تھا۔ قدیر عباسی نے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی، چیئرمین اعجاز رضا، اور سردار شاہد لغاری اور سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی محترمہ گلزار فاطمہ کا شکریہ ادا کیا۔ سینئر صحافی جاوید چوہدری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریڈ کریسنٹ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ تقریب کے اختتام پر متاثرین لینڈ سلائڈنگ میں چیئرمین اعجاز رضا،سیکرٹری گلزار فاطمہ، ایڈیشنل۔کمشنر مظفرآباد شوکت خان، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز نے نے متاثرین میں چیک تقسیم کیئے۔ اس موقع پر پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے پروگرام اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ منیجر نوید اعوان، ترجمان پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی عدنان قریشی، پروگرام کوآرڈینیٹر یاسر جوش، اور فنڈ ریزنگ آفیسر اسد نقوی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ پاکستان ہلال احمر سوسائٹی انسانی بنیادوں پر امداد، قدرتی آفات میں ریلیف اور بحرانی حالات کا سامنا کرنے والوں کی مدد کے اپنے مشن کے لیے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے۔ تنظیم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کرتی ہے کہ مصیبت کے وقت کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔