یوم شہدائے زلزلہ‘ آزاد جموں و کشمیر بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)8 اکتوبر یوم شہدائے زلزلہ کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر بواۓ اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب اور ہائر رینک بیجز کیمپ و اسکاؤٹ آف دی ورلڈ ایوارڈ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب گورنمنٹ علی اکبر اعوان ماڈل ہاٸی سکول چھتر دومیل میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی رزاق احمد ندیم سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر و ممبر نیشنل کونسل پاکستان بواۓ اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اور صدر محفل سید طالب حسین بخاری ناظم اعلی تعلیمات مردانہ، تھے۔ تقریب میں راجہ شاہد محمود ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سکولز، طاہر مسعود چغتائی ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سکولز و پروونشل سیکرٹری AJKBSA ، خواجہ طارق شفیع ڈسٹرکٹ سکاٶٹس کمشنر ،DEO مظفرآباد اور اصغر علی عباسی پرنسپل علی اکبر اعوان ماڈل ہائی سکول نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری تعلیم سکولز کے علاؤہ دیگر آفیسران ناظم اعلی سید طالب حسین بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ محمود شاہد ، طاہر مسعود چغتائی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ طارق شفیع نے بھی خطاب کیا۔ تربیتی کیمپ میں کل 250 اسکاؤٹس نے مکمل اسکاؤٹ تربیت حاصل کی جس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، سکول سیفٹی، فرسٹ ایڈ ، ریسکیو ، فائر فائٹنگ، ٹریفک کنٹرول ، ھائکنگ، ٹریکنگ، ٹینٹ پچنگ وغیرہ شامل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر جناب مہمان خصوصی نے اسکاؤٹس میں اسناد بھی تقسیم کیں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سےسکاٶٹس کے کردار کو سراہا۔