حکومت آزادکشمیر نوجوانوں کو با عزت روزگار دینے کیلئے اقدامات کرے‘سید آصف گیلانی

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین کشمیر یوتھ فاؤنڈیشن سید آصف گیلانی نے کہا ہیکہ حکومت آزادکشمیر نوجوانوں کو با عزت روزگار دینے اور ہنر مند بنانے کے لئیے اقدامات کرے،ہر سال ہزاروں نوجوان ڈگریاں حاصل کر کے مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں کئی ایک ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد بیرون ممالک جا کر مزدوری کرنے پہ مجبور ہیں،انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا اہم جزو اور ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،حکو۔ت تعلیم مکمل کرنے والے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے سمیت انہیں مختلف شعبوں میں آگے لے جانے کے لئیے اقدامات کرے،ہر حکومت کے ایجنڈے میں نوجوان تو ہوتے ہیں لیکن عمل درآمد صرف سفارشیوں تک کیا جاتا ہے اب اس کلچرل کو ختم ہونا چائیے،پہلے ہی سفارشی بھرتیوں سے آزادکشمیر کے ادارے تباہ ہو گئے ہیں جس کا اعتراف سب کر رہے لیکن اس کے حل کی طرف کوئی نہیں جا رہا ہے سید آصف گیلانی کا مزید کہنا تھا آزادکشمیر میں اس وقت جاریہ تحریک میں بھی نوجوان نظر آتے ہیں حکومت نے اگر انکے حوالے سے ابھی بھی کوئی جامع پالیسی نا بنائی تو یہ نوجوان بے راہ روی کا شکار ہوتے جائیں گے،وزیراعظم آزادکشمیر کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جائز مطالبات کے حل کے لئیے احتجاج تمام مکتب فکر کا حق ہے لیکن بعض عناصر اس تحریک کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کی تکیمل کے خواہشمند ہیں اور عوام کو ملک پاکستان کے خلاف غلط گائیڈ کر کے اکسا رہے ہیں جو قابل قبول نہیں حکومت آزاد کشمیر عوام کے جائز مطالبات کے حل کے لئیے اقدامات کرے جبکہ اس آڑ میں مذموم مقاصد کی تکمیل پانے والے کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جائے عورتوں اور بچوں کا احتجاج کروا کے اس پار اچھا پیغام نہیں جا رہا آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے اس لئیے ذمے داران کو کوئی بھی تحریک شروع کرنے سے قبل اس چیزوں کا خیا رکھنا چائیے سب سے پہلے تحریک آزادی کشمیر پھر پاکستان اور اس کے اداروں کی استعقامت اور پھر جائز مطالبات کی طرف جانا ہو گا ہماری کسی بھی تحریک سے اصل تحریک کو فرق نہیں پڑنا چائیے