دبئی میں مقیم تارکین وطن کشمیریوں کی راجہ سجاد ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ بار آزد کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
دبئی (بیورورپورٹ)تارکین وطن کشمیری راجہ سلمان نسیم‘راجہ عبید نصیر‘راجہ وقاص‘راجہ شہباز صابر‘راجہ ادریس جہانگیرودیگر نے راجہ سجاد ایڈوکیٹ کو سپریم کورٹ بار آزاد کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ منتخب صدر اور سیکرٹری مستقبل میں وکلا برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے۔وکلا برادری نے اہل قیادت کو منتخب کرکے اپنی بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے۔