24اکتوبر تجدید عہد کا دن ‘کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ‘ن لیگ آزاد کشمیر سندھ زون

کراچی (نمائندہ خصوصی )یوم تاسیس عہد تجدید کا دن ہے کہ کشمیری کسی صورت اپنےحق حق خودارادیت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔عالمی استعمار کی سازشوں کی وجہ سے مسلہ کشمیر اور مسلہ فلسطین حل نہیں ہوسکے ۔کشمیریوں نے تحریک آزادی کی جدوجہد کو تیز کرنے کے لیے اس خطے کو بیس کیمپ بنایا تھآ بدقسمتی سے دنیا کے تسلیم کرنے کے باوجود کشمیری اور فلسطینی اپنی تیسری چوتھی نسل قربان کررہے ہیں دنیا کی مجرمانہ خاموشی مسلمہ امہ کی سستی نااہلی لمحہ فکریہ ہے۔قاٸد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کا لاہور خطاب میں فلسطین اور کشمیر کی مظلوم عوام کے سے بھرپور یکجہتی کی۔ ان خیالات کا اظہار سابق مشیرحکومت وممبر مجلس عاملہ مسلم۔لیگ ن آزادکشمیر سردار شیراز خان ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر سردار ارشد محمود سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزادکشمیر سندھ زون راجہ نیاز خان سابق صدر مسلم لیگ ن یوتھ وینگ آزادکشمیر سندھ زون راجہ آفتاب سابق سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن آزادکشمیر سندھ زون سردار صغیر خان نے ایک اخباری بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ 24اکتوبر تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم کشمیر کی مکمل آزادی تک اس جہدو جہد کو جاری رکھیں گے۔کشمیریوں کو ان کو بنیادی پیداٸشی حق ،حق خودارادیت دٸیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے۔ پاکستان مسٸلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مزید موثر کردار ادا کرے۔ قاٸد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف نے لاہور میں جس اندازمیں فلسطینیوں اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا اس پر ان کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ہر فورم میں کشمیریوں کی بھرپور آواز اٹھاٸیں گے۔