ہٹیاں بالا(ڈسڑکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کی زیر تعمیر عمارت کا سریا چوری ہونے کا واقعہ، ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی، ایس پی جہلم ویلی سلطان اعوان،اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سید عمران نقوی،انسپکٹر ایس ایچ او راجہ یاسر خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کی زیر تعمیر بلڈنگ پر پہنچ گئے موقعہ ملاحظہ کیا،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا اعجاز احمد میر نے زیر تعمیر پلنتھ کے پلیرز کا کاٹ کر چوری کیا گیا سریا دیکھا تے ہوئے بتایا کہ نامعلوم چوروں کی جانب سے پلرز کاٹنے کے بعد پلنتھ مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے جس کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا ہے جہلم ویلی کے صحافی جو پہلے سے ہی مکانیت نہ ہونے کے باعث مشکلات کا شکار تھے بڑی مشکل سے پلنتھ تعمیر کر رکھا تھا وہ بھی نامعلوم چوروں نے کاٹ کر پلنتھ کو مکمل ناکارہ بنا دیا ہے اب نئے سرے سے پلنتھ کی تعمیر کا پراسس شروع کرنا پڑے گا پولیس سریا چوری کرنے والے چوروں کو گرفتار کرتے ہوئے نقصان کا ازالہ کروائے، اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی اور ایس پی جہلم ویلی سلطان اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ انتظامیہ اور پولیس کی اولین ترجیع ہے ان شاء اللہ چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی انہیں ٹریس کر کے گرفتارکر کے پابند سلاسل کیا جائے گا انتظامیہ اور پولیس عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ان شاء اللہ جلد عوام فرق محسوس کریں گے جہلم ویلی میں مثبت صحافت کی جا رہی ہے اس پر صحافیوں کے شکر گذار ہیں پبلک کے ایشوز کو ہائی لائٹ کرنے میں پریس کا کلیدی کردار ہوتا ہے صحافیوں کے توسط سے جوجو مسائل ہمارے تک پہنچیں گے انھیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے جب صحافیوں،انتظامیہ اور پولیس کے درمیان کوارڈینیشن ہو گی تب ہم سب ملکر کر جہلم ویلی کے عوام کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کر سکتے ہیں ڈیزل،پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد تینوں سب ڈویژن ہٹیاں بالا،چکار اور وادی لیپہ میں نئے کرایہ نامے جاری کیے ہیں اور ان پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں اگر کسی بھی جگہ عوام کو کرایوں کے حوالہ سے کوئی شکایت ہو تو وہ انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کریں فوری ازالہ کروایا جائے گا زائد کرایہ وصولی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے زائد کرایے عوام کو واپس کرائے گئے ہیں لوگوں کے زیادہ مسائل ہم سے پہلے پریس کلب کے پاس پہنچ جاتے ہیں اس پر ہماری بھر پور کوشش ہوتی ہے کہ فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عوام کو ریلیف مہیا کی جائے مہنگائی عالمی سطح کا مسئلہ ہے لیکن ہم یہ کوشش کرتے ہیں کہ راولپنڈی،اسلام آباد اور مانسہرہ کی منڈیوں کا جائزہ لینے کے بعد جہلم ویلی میں ریٹ لسٹ جاری کی جائے مرغ کے ریٹس پر شکایت موصول ہوئی اس پر بھی کارروائی کریں گے کرایہ نامہ،ریٹ لسٹوں کو ہفتہ وار بنیادوں پر چیک کریں گے جن دیگر عوامی ایشوز کی نشاندہی صحافیوں کی جانب سے کی گئی ہے ان ایشوز پر بھی ورکنگ کریں گے جہاں پر اگر ہماری اور دیگر اداروں کی کوئی کوتاہیاں ہیں انھیں بھی صحافی سامنے لائیں ہم ان شاء اللہ ان کو تائیوں کو دور کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے اس موقعہ پرصدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا اعجاز احمد میر نے ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی،ایس پی جہلم ویلی سلطان اعوان اور دیگر آفیسران کا پریس کلب آمد پر شکریہ اداء کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار اداء کرے پریس کلب ہٹیاں بالا مسائل کی نشاندہی کرے گا، انتظامیہ کو عوامی مسائل سے ہر وقت باخبر رکھا جائے گا۔