مرکزی جمعیت اہل حدیث العالمی آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر مولانا نصیر احمد شیرازی نے مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر میں شمولیت کا اعلان کردیا

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر کے ناظم اعلی دانیال شہاب مدنی سے مرکزی جمعیت اہل حدیث العالمی آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر مولانا نصیر احمد شیرازی نے مدنی ہائوس میں ملاقات کے دوران اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر میں غیر مشروط طور پر شمولیت کا اعلان کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد

جموں وکشمیر کے ناظم اعلی دانیال شہاب مدنی سے مرکزی جمعیت اہل حدیث العالمی آزاد جموں وکشمیر کے چیف آرگنائزر مولانا نصیر احمد شیرازی نے مدنی ہائوس میں ملاقات کی،جہاں انہوں نے غیر مشروط پر اپنی جماعت مرکزی جمعیت اہل حدیث العالمی کو مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر میں انضمام کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر کے امیر مولانا محمد صدیق صدیقی بالاکوٹی،ناظم اعلی دانیال شہاب مدنی ،سینیئر نائب امیر سید عتیق الرحمن شاہ محمدی ،سرپرست محی الدین اثری کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ وہ قرآن وسنت کی اشاعت و مسلک اہل حدیث کی ترویج کے لیے مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ہی آزاد جموں وکشمیر میں مسلک اہل حدیث کی واحد نمائند ہ جماعت ہے،جس کے بانی مولانا محمد یونس اثری ؒ تھے اور پروفیسر شہاب الدین مدنی ؒ نے جس جماعت کی قیادت کی ۔ مجھے مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر میں ایک کارکن کی حیثیت سے کام کر کے خوشی ہو گی اور میں جماعتی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں بغیر کسی لالچ اور بغیر کسی عہدے کے مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر میںاپنے ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر کے ناظم اعلی دانیال

شہاب مدنی نے مولانا نصیر احمد شیرازی کوان کے ساتھیوں کے ہمراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر میں شمولیت اختیار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خوش آمدید کہا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دانیال شہاب مدنی نے کہا کہ نظریاتی اہل حدیث کارکنان کی نمائندہ جماعت مرکزی جمعیت اہل حدیث ہے ۔ ہمارے لیے تمام ذمہ داران و کارکنان قابل احترام ہیں اور جماعت کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔مولانا نصیر احمد شیرازی کی جماعت میں واپسی ،

جماعت میں ایک خوشگوار اضافہ ہے اور ہم مولانا نصیر احمد شیرازی کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر جماعت کے عزت و وقار میں اضافہ کا سبب بنائیں گے۔ اس موقع پر اہل حدیث یوتھ فورس آزاد جموں وکشمیر کے صدر مولانا عبدالغفور طاہری،مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر کے نائب ناظم تبلیغ مولانا فضل الرحمن ،رانا محمد نصیر محمدی،قاری محمد اشرف جانباز،مولانا خلیل الرحمن بٹ، مولانا عبدالعزیز انجم، مولانا عبدالستار بلتستانی ،قاری محمد آصف بٹ، قاری

منظور احمد،قاری عبدالعزیز ،مولانا ظہور احمدو دیگر بھی مدنی ہائوس میں موجود تھے۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر کے ناظم اعلی دانیال شہاب مدنی نے ان احباب جماعت کا بھی شکریہ ادا کیا،جنہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر میںمولانا نصیر احمد شیرازی و ان کے ساتھیوں کو شامل کرانے میں اپنا کردار ادا کیا۔