ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی کی زیر صدارت میں شاہراہِ سرینگر کی مرمت ودیگرمسائل کے حوالے سے اجلاس
ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی کی زیر صدارت میں شاہراہِ سرینگر کی مینٹیننس،کلوٹ،اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے محمد حسنین طوری ،ایس پی جہلم ویلی سلطان اعوان ،انسپکٹر شہزاد چوہدری ،کنٹریکٹر سید آصف کاظمی سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے کہا کہ شاہراہِ سرینگر ایک اہم شاہراہ ہے جس کی ایک تاریخی حیثیت ہے اس کو اصل حالت میں قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے اس حوالے سے ایک تفصیلی گفتگو کی اور جہاں مسائل تھے انہیں آگاہ کیا گیا جس میں کلوٹ کی بحالی ، روڈ کنارے نالیوں کی پختگی ، سپیڈ بریکر ،سائن بورڈ اور دیگر تجاویز زیر بحث آئی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے محمد حسنین طوری نے کہا کہ آئندہ ہفتے ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور تاجران کے ہمراہ پوری شاہراہِ کا تفصیلی جائزہ لیں گے جس کے بعد شاہراہِ سرینگر پر این ایچ اے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اسے حل کرئے گی تمام بند کلوٹ بحال کی جائیں گی سپیڈ بریکر کا جو قانونی طریقہ کار وہ فالو کیا جائے گا اس کے علاؤہ سیاحت کے فروغ اور آگاہی کے لیئے سائن بورڈ آویزاں کیئے جائیں گے شاہراہِ سرینگر این ایچ اے کے تحت ہے اس کی پراپر مینٹیننس کی جائے گی ۔۔۔