لیپہ ویلی کا رہائشی 11بچوں کا باپ عارضی جھونپڑی میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ‘مسیحا کا منتظر
ہٹیاں بالا (ڈسڑکٹ رپورٹر)جہلم ویلی سیز فائر لائن پر واقع تحصیل لیپہ ویلی یونین کونسل نوکوٹ کا رہائشی گیارہ بچوں کا باپ عرصہ ڈیڑھ سال سے کسی مسیحا کی انتظار میں سرد راتوں میں اپنے معصوم بچوں کو لیے ایک عارضی جھونپڑی میں مشکل نامساعد حالات میں زندگی بسر کرنے والا محمد مسکین جوکہ گھر کا واحد کفیل ہے جس کا مکان ڈیڑھ سال قبل شارٹ سرکٹ کی باعث جل کر خاکستر ہو گیا تھا زندگی کی ساری جمع پونجی جل کر راکھ ہو گئی امداد کا منتظر محمد مسکین اپنے معصوم بچوں کے ساتھ سردی کی شدت میں ایک عارضی جھونپڑی میں پناہ لیے مشکل کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے برف باری کے موسم میں غریب فیملی کو شدید مشکلات ومسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وادی لیپہ کی یونین کونسل نوکوٹ کھیواڑہ کا رہائشی محمد مسکین کا ذریعہ معاش محنت مزدوری ہے جس سے وہ آج کے مہنگائی کے دور میں اپنے بچوں کی کفالت کرتا ہے حکومت کی جانب سے معقول امداد نہ ملنے کی وجہ سے محمد مسکین آج بھی بے یارو مددگار کسی مسیحا کا منتظر ہے محمد مسکین ڈیڑھ سال سے اپنے معصوم بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے