مظفرآباد ‘جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

مظفرآباد(کرائم رپورٹر)مظفرآباد پولیس کا چوروں،منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ کا دھندہ کرنے والوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،رواں ماہ کے دوران یکے بعد دیگرے کاروائیاں چوروں اور منشیات فروشوں کے نیٹ ورک میں توڑ پھوڑ کئی ایک بڑے گھر پہنچا دئیے گئے،کاروائیوں کے دوران 30 لاکھ مالیتی 3 گاڑیاں، 11 لاکھ 80 ہزار مالیتی 9 موٹر سائیکل اور ڈیڑھ لاکھ مالیتی 5 بیٹریاں برآمد کرتے ہوئے 13 مقدمات درج کئیے گئے ہیں اور 10 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں،اسی طرح منشیات کے 11 مقدمات میں 16 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 55 بوتل شراب 10 ٹن بئیر،2 کلو 645 گرام چرس،110 گرام ہیروئن،اور 10 گرام آئس برآمد کی گئی ہے اسی طرح ناجائز اسحلہ کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 مقدمات درج کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں ان ملزمان نے 12 بور رائفل 2 نالی 3 پستول اور 4 روند برآمد کئے گئے ہیں،جبکہ آئس کے بڑھتے ہوئے رحجان کے پیش نظر انسپکٹر جنرل پولیس کے حکم پہ اے ڈی یو اور تھانہ جات کاروائیوں کے لئیے متحرک ہیں اس حوالے سے ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں چوروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں چارج سنبھالنے کے بعد چوری کی بڑی وارداتیں تھیں جن میں سے زیادہ برآمدگی کر لی گئی ہے منشیات فروشوں کے نیٹ ورک توڑنے میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں تمام تھانوں کے ایس ایچ اووز چوکی آفیسران اور عملہ سے روز مرہ کی رپورٹ لیتا ہوں کام کرنے والوں کو عزت سے نوازیں گے جبکہ کام چور عملے اور آفیسر کو کوئی رعایت نہیں ملے گی چوروں اور منشیات فروشوں کے حوالے سے عوام الناس پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہم نے منشیات فروشوں چوروں مفروروں اور اشتہاریوں سمیت جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا اکھٹا کر لیا ہے ان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور آپریشن میں مزید تیزی آئے گی