سابق مشیر حکومت سردار شیراز کی زیر صدارت ن لیگ آزاد کشمیر سندھ زون کے سابق عہدیداران کا اجلاس

کراچی (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سندھ زون کے سابق عہدیداران کا سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر و سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سندھ زون سردار شیراز خان کی صدارت میں اجلاس ہوا اجلاس میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سندھ زون راجہ نیاز ،سابق صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سندھ زون راجہ محمد آفتاب خان ۔ سابق سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ کامران اقبال ، سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار صغیر خان ، سابق صدر یوتھ ونگ کراچی ڈویژن سردار ابرار ،سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل چودھری عمران ،نائب صدر سہراب افضل ، سردار نسیم ،سئنیر نائب صدر نصیر احمد ۔ نائب صدر فرید الدین، نائب صدر یوتھ ونگ مینر مغل، اور سردار ریاض ، سردار آصف ، سردار ممتاز سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں 8 فروری کو ہونے والے جنرل الیکشن اور سندھ میں تنظیم سازی کے حوالے سے پر تفصیلا تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں طے پایا گیا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سندھ زون پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی سے درخواست کی جاۓ گی کہ سندھ میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سندھ زون کے سابق صدر سردار شیراز سمیت دیگر چار سے پانچ لوگوں کو ٹکٹ جاری کرے۔ بلخصوص سردار شیراز خان صاحب کے ٹکٹ کو یقینی بنایا جائے ۔ اس کے علاؤہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت جناب شاہ غلام قادر صاحب ۔ جناب مشتاق مہناس صاحب اور دیگر قیادت کو کراچی مدعو کیا جائے گا ۔ اور سندھ زون میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی تنظیم سازی کو فائنل کیا جائے گا ۔ سابق عہدیداران نے اس بات پر سردار شیراز خان صاحب کو آمادہ کیا کہ کشمیر کیمونٹی کے لیے جس طرح سندھ زون میں سردار شیراز خان نے جس طرح خدمات انجام دی ہیں ان کو کھبی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ لہذا وقت کی ضرورت ہے کہ سردار شیراز خان قومی اسمبلی کے لیے میدان میں اترا جائے ۔ مقررین نے سردار شیراز خان کی خدمات کو سراہتے ہوۓ انہیں قومی اسمبلی تک پہنچانے کے عزم کااظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کشمیر کمیونٹی کی ضرورت ہے کہ اسمبلی میں انکی نماٸندگی ہو۔