ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی کی حالیہ بارشوں کےپیش نظر انتظامی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
ہٹیاں بالا(اسرار ہمدانی سے)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے حالیہ بارشوں کےپیش نظر انتظامی اداروں ریسکیو 1122 محکمہ شاہرات، محکمہ برقیات اور دیگر متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں، انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث جہلم ویلی کی سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے، اس دوران کسی قسم کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے، اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور مشینری کو الرٹ رکھا جائے, مزید برآں انہوں نے کہا کہ رہشیاں ,لمنیاں اور لیپہ ویلی میں بارش اور برف باری کی وجہ سے سڑک ٹریفک کے لیے خطرناک ہے اس دوران ٹرانسپورٹر حضرات احتیاط کریں، جب تک موسم ٹھیک نہیں ہو جاتا اس وقت تک غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے سیاحوں کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران بارش سیاحتی مقامات پر جانے سے احتیاط برتی جائے، انہوں نے کہا شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے بلدیہ کے اہلکار متوقع بارش کے دوران کسی بھی آگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں ریسکیو اہلکار، ٹریفک پولیس، انتظامیہ، بلدیہ، محکمہ شاہرات، اور دیگر تمام اداروں کے ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ بارش میں احتیاط برتی جائے دریا اور ندی نالوں کے پاس جانے سے اجتناب کیا جائے جو لوگ ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر ہیں ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ھدایات جاری کر دی گئی شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جاہیں ، انہوں نے جہلم ویلی میں انتظامی ادروں کو ھدایات جاری کرتے ھوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بھی یقینی بنایا جائے ،تاکہ متوقع بارشوں کا پانی کھڑا نہ رہ سکے، انہوں نے محکمہ شاہرات اور ریسکیو 1122 کو کسی بھی آگامی صورت حال سے نمٹنے کی ھدایات جاری کی ہیں،