ناانصافی وظلم کی انتہا‘گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج عباسپورکے پرنسپل کی خلاف میرٹ تقرریاں‘خاندان کو ہی کالج میں بھرتی کروا دیا

عباسپور(نمائندہ خصوصی)نا انصافی اور ظلم کی انتہا ’’گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج عباس پور میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئی متاثرہ شحض ملک خالد کی ریٹائرمنٹ کے بعد بیالوجی لیب اسسٹنٹ بی-7 کی خالی ہونے والی آسامی پر پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل نے جعل سازی کرکے فرضی میرٹ لسٹ بناکر ایک مظلوم انسان کا حق چھین کر جو بیمار اور معذور ہیں انکا ایک ہی بیٹا ہے اپنے بیٹے کی تقریری کردی، متاثرہ شحض ملک خالد کے بیٹے کو میرٹ لیسٹ میں 5 نمبر پے رکھا ہےجس نے نہ ٹیسٹ دیا اور نہ ہی انٹرویو دیا-فرضی میرٹ لسٹ میں پرنسپل نے خاندان کے 6 افراد کو شامل کیا ہوا ہے میرٹ لیسٹ میں شامل دو بیٹے، ایک بھائی جسکی عمر 45 سال ہے اور ایک سالے کا بیٹا، باقی 2 قریبی رشتے دار شامل کیے ہوئے ہیں،