ہٹیاں بالا (ڈسڑکٹ رپورٹر)سول سوسائٹی کی جدوجہد رنگ لے آئی طویل عرصے بعد ڈاکٹر تعینات کر دیا گیا انتظامیہ جہلم ویلی کھلانہ ویلی پہنچ گئی سول سوسائٹی کے نمائندگان کے ساتھ مزاکرات کامیاب ڈاکٹر بھی ہسپتال میں حاضر ہو گیا دیگر مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی تین نکاتی مطالبات تسلیم کرنے سمیت اعلی حکام کو مسائل کے حل کے لیے تحریک کرنے کا فیصلہ سول سوسائٹی نے اجتجاج ایک ماہ کے لیے موخر کر دیا جہلم ویلی سیز فائر لائن پر واقع رورل ہیلتھ سنٹر کھلانہ میں ڈاکٹرز کی سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث تین نکاتی مطالبات کے حل کے لیے علاقہ مکین سراپا احتجاج تھے وہاں کھلانہ ویلی کی سول سوسائٹی نے بارہ دسمبر کو شاہراہ سرینگر پر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا تھا جس کے باعث ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کی ہدایات کی روشنی میں اسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا کامران خان ڈی ایس پی عبدالخالق کرائم۔بیٹ انچارج پرویز میر دیگر کے ہمراہ کھلانہ پہنچ گئے سول سو سائٹی سے مزاکرات کیے سول سوسائٹی نے جہاں اپنے مطالبات سے اگاہ وہاں رورل ہیلتھ سنٹر میں سٹاف کی کمی سمیت رورل ہیلتھ سنٹر کے درجہ کے مطابق سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹر کی دونوں اسامیوں پر ڈاکٹرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا رورل ہیلتھ سنٹر میں ایک اسامی پر ڈاکٹر بھی حاضر کر دیا گیا دوسری اسامی پر بھی جلد تعیناتی کی یقین دہانی کروائی گئی انتظامیہ نے سول سوسائٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی اعلی حکام تک مطالبات کے حل کے لیے انتظامی سطح پر تحریک کرنے یقین دہائی کرائی ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے بھی رورل ہیلتھ سنٹر کھلانہ میں درپیش مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کروائی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کاکہنا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر کھلانہ میں ادویات باقاعدگی سے فراہم کی جاتی ہیں ڈاکٹرز کی دو اسامیاں ہیں ایک اسامی پر ڈاکٹر حاضر کر دیا گیا ہے دوسری اسامی پر ڈاکٹر آن ڈیوٹی ہے جسے اپنی اصل جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کے حوالہ سے اعلی حکام کو تحریک کی ہے انشا اللہ دوسری اسامی پر بھی جلد ڈاکٹر تعینات ہو جائے گا کھلانہ ہسپتال میں دستیاب وسائل کے پیش نظر موجودہ دستیاب عملے کے تحت ہی چوبیس گھنٹے سروس فراہم کی جا رہی ہے ایمرجنسی میں مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ایل ایچ وی کی سہولت بھی موجود ہے ڈاکٹر کی تعیناتی کے باعث کسی حد تک مسائل میں کمی آئے گی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دائرہ اختیار وسائل میں جو ممکن ہے وہ فرائض انشاءاللہ بخوبی سر انجام دے رہے ہیں رورل ہیلتھ سنٹر کے درجہ کے مطابق سہولیات کی فراہمی سٹاف اور لیبارٹریز کی سہولیات کے حوالہ سے متعدد مرتبہ اعلی حکام کو تحریک ہو چکی امید ہے انشاءاللہ بہت جلدبہتری آئے گی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا مزید کہنا تھا ہیلتھ کمیٹی اور سول سوسائٹی سےملکر ہسپتال کے درپیش مسائل کے حوالہ سے کام کریں گے اسکے مثبت نتائج بر آمد ہونگے ہیلتھ کمیٹی سول سوسائٹی جہاں کمی کوتاہی کی نشاندہی کرئے گی انشاءاللہ ایکشن لینگے دریں اثنا عوامی حلقوں نے سول سوسائٹی کے نمائندگان کی جانب سے علاقائی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کاوشوں کو سراہا ہے