ہٹیاں بالا(ڈسڑکٹ رپورٹر)بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلے کے خلاف ریاست بھر کی طرح پاکستان پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی ضلع جہلم ویلی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے سامنے الگ الگ دو احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔شرکاء کی بھارت مخالف نعرہ بازی پہلے مظاہرہ جس میں صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع جہلم ویلی و ممبر ضلع کونسل راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ، ممبران ضلع کونسل سید ساجد ہمدانی،سید حسنین کاظمی،ممبران لوکل کونسل سید جواد ہمدانی،راجہ عامر زمان، سابق امیدوار میونسپل کمیٹی شیخ خطیب، پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سید اکرم ہمدانی،سید ظاہر ہمدانی،حاجی نذیر، خواجہ حسن شریف، شاہد خوشحال ترک، راجہ سفیر،فاروق قریشی، راجہ اشفاق فرید، سلیم قریشی، تابیرجگوال، حمید قریشی، سیکرٹری اطلاعات پی وائی او جہلم ویلی چوہدری مدثر منظور،آصف بیگ، چوہدری نصیر،چوہدری نواز کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان نے بھارت مخالف احتجاج میں شرکت کی، دوسرا مظاہرہ جماعت اسلامی ضلع جہلم ویلی کے زیر اہتمام راجہ نذاکت علی خان اور دیگر کی قیادت میں منعقد کیا گیا جس میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے بھارت مخالف نعرے بازی کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ متعصبانہ ہے جسے کشمیری کسی بھی صورت تسلیم نہیں کرتے حکومت پاکستان جلد از جلد اقوام متحدہ سے رجوع کرے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، یہ فیصلہ افسوسناک ہے ہندوستان کے 5 اگست اوراسکے بعد کے اقدامات تشویشناک ہیں بھارتی سپریم کورٹ کے جج مودی سرکار کی خوشنودی کیلئے کام کر رہے ہیں بھارتی جبر کے خلاف کشمیر ی عوام ڈٹ کر کھڑے ہیں ہندوستانی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کشمیرکی تحریک آزادی مزید طول پکڑے گی ہم بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں مسلح افواج پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔