رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کشمیری قوم کے عظیم رہبر تھے مسلم کانفرنس چوڑ

چوڑ (نمائندہ خصوصی)رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کشمیری قوم کے عظیم رہبر تھے جنکی ناقابل فراموش خدمات ہیں انھوں نے اپنی ساری زندگی کشمیری قوم کی آزادی اور نظریہ الحاق پاکستان لے لیے وقف کر رکھی تھی چوہدری غلام عباس کی انتھک محنت اور بھر پور کاوشوں سے آل جموں کشمیر مسلم کانفرس کا قیام عمل میں آیا آل جموں کشمیر مسلم کے قیام اور اس کے نظریہ کے پرچار میں چوہدری غلام عباس کا کلیدی رول تھا وہ ایک بہترین مسلمان اور مدبر سیاسی قاہد تھے جنہوں نے برصغیر کے حالات کو بھانپتے ہوے کشمیریوں کے لیے الحاق پاکستان کی راہ ہموارکی اور انکا وہ فیصلہ درست ثابت ہوا یہی وجہ ہے کہ آج کا آر پار کا کشمیری آج الحاق پاکستان کے نظریہ پر قاہم ہے ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس رہنماوں اور منتخب ممبران یونین کونسل چوڑ ممبر ضلع کونسل چوڑ راجہ تبارک علی خان چیرمین یونین کونسل چوڑ راجہ مدثرارشاد واہس چیرمین راجہ محمد سلیم خان ممبر لوکل کونسل بگلے جلہیری سردار سجاد سلیم ،ممبر لوکل کونسلر چوڑ چھچری ارجہ چوہدری کلیم لطیف ایڈووکیٹ اور یوتھ کونسلر یوسی چوڑ تنویر سرور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا