بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج عباسپور میں بوگس تقرریاں‘سابق ریٹائرڈ پرنسپل محکمانہ انکوائری سے فرار

عباسپور(نمائندہ خصوصی)بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج عباس پور بوگس تقرریاں ‘سابق ریٹائرڈ پرنسپل چوہدری عبداللہ جعل سازی فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پردہ ڈالنے کے لئے محکمانہ انکوائری سے فرار؟ عباسپور بوائز کالج میں لیب اسسٹنٹ کے خلاف ضابطہ ، ٹیسٹ انٹرویو کے بغیر، اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے چوہدری عبداللہ نے من پسند اور ” ٹبر پال ” تقرریوں پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی انکوائری کو رکوانے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا گیاہےانکوائری رُکوانےکےعمل سےواضح ہوگیا دال میں کالا نہیں ساری دال ہی کالی ہے،اسی لئے تو خلق خدا کہتی ہے ‘نکوائری سے فرار ‘ہیرا پھیری کا اقرار‘اگر جعل سازی اور ہیرا پھیری نہیں کی گئی تو انکوائری کا سامنا کرنے سے فرار کیوں ؟