مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)حویلی کمیونٹی ھال سیکنڈل ‘اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائیاںایک کروڑ چورانوے لاکھ روپے کی کرپشن الزام میں ، ملزم ایکسین پبلک ھیلتھ زبیر احمد کو گرفتار کر لیا گیاملزم کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں ، بعد از انکوائری ، کرپشن کی دفعات میں درج کر لیا گیامقدمہ کی کارروائی بخلاف ملزم ایکسیئن زبیر وغیرہ جناب وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی ھدایت کی روشنی میں ،عمل میں لائی جا رہی ہے ،مقدمہ کی تفتیش چودھری مختار حسین ڈائیریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی نگرانی میں، محمد سعید انسپکٹر سرکل پونچھ عمل میں لا رہا ہے،ملزم پر بدوں ورک ڈن، جعل سازی ،دھوکہ دیہی اور فراڈ سے تقریباً دو کروڑ روپے کی رقم غبن کرنے کا الزام ہے۔ مزکور نے موقع پر کام کروائے بغیر ، فاہل پر کام مکمل ظاہر کرتے ہوئے ، کل رقم دو کروڑ 45 لاکھ جاری کر دیئے ، اور خزانہ سرکار کر کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے جبکہ موقع پر ابھی تک کمیونٹی ھال حویلی کا کام نہ ہو سکا،دیگر ملوث ملزمان بھی جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گےکرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری ہےکرپشن کے ناسور کو جلد انشاء اللہ جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے