باغ (نمائندہ خصوصی)کھرل عباسیاں باغ انچارج ادارہ بی ایچ یو کھرل عباسیاں و سماجی ورکر ڈاکٹر مسرت خاتون نے کہا ہے کہ آج کے جدید دور میں وہ قومیں ترقی کی منازل تو دور ترقی کی عشر عشیر کو بھی نہیں چھو سکتیں ہیں جو تعلیمی میدان میں پیچھے ھوں آج کل لوگ جائیداد کی خرید ؤ فروخت کو انویسٹمنٹ کا نام دیتے ہیں جبکہ میرے نزدیک بہترین انویسٹمنٹ بچوں کی تعلیم ھے آگر آپ اپنے بچوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آشنا کروائیں گے تو کل کو کسی بھی شعبے میں اپنی کارہائے نمایاں سر انجام دیں گے ڈاکٹر مسرت کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف دنیاوی تعلیم بلکہ سکولوں میں دینی تعلیم کو بھی لازمی قرار دینا چاہیے کیونکہ دین اسلام پر سرچ کر کے عمل کر کے مسلمانوں نے ماضی میں تاریخی کامیابیاں سمیٹی اور بحثیت مسلمان اپنی دنیا کے ساتھ اپنی آخرت کی فکر ہمارے ایمان کا حصہ ہے ڈاکٹر مسرت عباسی نے winsome پبلک سکول کے بچوں کی عمدہ پرفارمینس پر بچوں کو دل کھول کر داد دی اور پرنسپل ادارہ سمیت تمام اساتذہ کو بھی بہترین پروگرام کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا اور بچوں اور ادارے کے لیے نقدی انعامات کا اعلان بھی کیا