مظفر اباد ( بیورورپورٹ )پیرچناسی روڈ پرمیراتنولیاں مراقبہ ہال کے قریب دفاعی روڈ کی کٹنگ کی وجہ سے کسی بھی وقت سلاییڈگ سے روڈ بند ہوسکتی ھے روڈ کی کٹنگ کرنے والے باثر مافیا نے ترقیاتی ادارے سے ایک کنال رقبہ سیماب ولدعبدالقیوم نامی مقامی شخص کے نام کروا نے کےبعد محکمہ تعلیم سے وابستہ خاتون ساکنہ راولاکوٹ حال پلیٹ کے نام کروا نے کےبعد نہ صرف دفاعی روڈ کوخلاف قانون کاٹ کر دیا بلکہ ہاوسنگ اسکیم کی20 فٹ چوڑی سڑک پربھی قبضہ کرنے کے لیے پلاٹ نمبر83بی کےسامنے دیوار لگادی وزیرحکومت محتسب ۔سیکرٹری کیطرف سے روڈ پرقبضہ کروا نے کاسختی سےنوٹس لیتے ہوئے
ماسٹر پلان پر سختی سے عملدرآمد کا حکم میراتنولیاں ہاوسنگ کےالاٹیان کیطرف سے ہاؤسنگ کے تمام قوانین پرعملدرآمد کےساتھ ساتھ مسجد اسکول قبرستان کے لیے بھی قانون کے مطابق رقبہ مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔محتسب کی عدالت کیطرف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئےسیکرٹری تعمیرات عامہ چیرمین ترقیاتی ادارہ مظفر آباد سیکرٹری ترقیاتی ادارہ مظفر آباد سمیت تمام متعلقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے5 جنوری2024کوطلبب کرتے ہوئے پلاٹ نمبر17/1۔214۔215۔اوربی83/1کےساتھ بیس فٹ چوڑی لینک روڈ میں تجاوز کرنے۔ہرقسم کی تعمیرات کرنے صورت موقع میں کسی قسم کی تبدیلی کرنےسے روکتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفر آباد اور ایس ایس پی مظفر آباد کوبھی تحت ضابطہ کاروائی کا حکم دیا گیا ھے۔قبل ازین چیرمین نےبھی اسی نوعیت کاحکم جاری کرتے ہوئے لینک روڈ پرناجایز نشاندہی کرنے والے اہکاروں کی جواب طلبی کررکھی ھے واضح رہے کہ ترقیاتی ادارہ کے کچھ اہکاروں نےطارق اباد سٹی ویو میں مسجد کےدوکنال کےپلاٹ سے بھی23مرلےرقبہ فروخت کردیا تھا موقع پر مسجد صرف17مرلے پرواقع ھے جب کہ متعدد الاٹیوں کےپلاٹ ہی غایب کردیے گئے ہین گرین ایریا اسکولز کوبھی نہیں بخشا گیا عوامی حلقوں نے وزیر اعظم سے ترقیاتی ادارہ کے کرپٹ اہکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ھے