نوجوان سیاسی و سماجی رہنما حمزہ خان پی ٹی آئی سٹی مظفرآباد کے سیکرٹری اطلاعات نامزد ‘نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) یاسر حسین مغل صدر پاکستان تحریک انصاف سٹی مظفرآباد جبکہ نوجوان سیاسی و سماجی رہنما حمزہ خان سیکرٹری اطلاعات نامزد ۔نوٹیفکیشن جاری۔مظفرآباد پی ٹی آئی مظفرآباد ڈویژن اور تینوں اضلاع کی تنظیم ہا کا سیکرٹری جنرل میر عتیق الرحمن نے نوٹیفیکشن جاری کردئیے۔مظفرآباد سٹی سے یاسر حسین مغل صدر پاکستان تحریک انصاف سٹی مظفرآباد جبکہ نوجوان سیاسی و سماجی رہنما حمزہ خان سیکرٹری اطلاعات سٹی مظفرآباد نامزد۔اس موقع تمام عہدیداران کا سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس موقع پر دونوں نو منتخب رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد صاحب اور پارٹی کی دیگر قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ہمیں عہدوں سے زیادہ عمران خان کا کارکنان ہونے پر فخر ہے۔ بانی چیئرمین عمران خان صاحب کا ہر کارکن ہمارے سر کا تاج ہے ہمارا سر فخر سے بلند ہے کیونکہ ہم حق سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے (انشاءاللہ)