مظفرآباد(بیورورپورٹ)حکومت آزاد کشمیر کا معیار تعلیم کی بہتری کے لیے ایک اور احسن اقدام وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی ترجیحات میں شامل محکمہ تعلیم سکولز کے زیر اہتمام محکمہ تعلیم سکولز بہتری کی راہ پر گامزن وزیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن دیوان علی چغتائی اور سیکرٹری سکولز رزاق احمد ندیم کی سربراہی میں محکمانہ اصلاحات کا تسلسل جاری۔ تعلیمی ادارہ جات کی بہتری کے لیے آزاد کشمیر بھر کے جملہ اضلاع میں سیکرٹری تعلیم *سکولز کی سربراہی میں ماڈل سکولز قائم کرنے کے لیے کمیٹی قائم ،سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم کی سربراہی میں ماڈل سکولز کے لیے قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس معیار تعلیم کی بہتری کے لئے اہم تجاویز پر فیصلہ جات کیے گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر دیوان علی خان چغتائی کی سربراہی میں ایجوکیشن ریفارم کمیٹی کے اجلاس منعقدہ 27.12.2023 کی سفارشات کی روشنی میں باقاعدہ حکومتی منظوری سے سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر رزاق احمد ندیم کی سربراہی میں آزاد کشمیر بھر کے جملہ اضلاع میں ماڈل سکولز قائم کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی کا نوٹیفکیشن کر دیا گیا۔ جس کی روشنی خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس سیکرٹری تعلیم سکولز کے آفس چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر ایڈیشنل سیکرٹری سید سلیم گردیزی، ناظم اعلیٰ مردانہ سید طالب حسین شاہ، ناظم اعلیٰ نسواں تسنیم گل، ڈائریکٹر جنرل تحقیق و ترقی نصاب راجہ نصیر خان ، چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ سید طفیل بخاری، اور سید عبد الباسط شریک تھے۔ معیار تعلیم کی بہتری اور تعلیمی بحالی کے عمل کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے چند تعلیمی ادارہ جات کو منتخب کر کے انہیں بہترین تعلیمی معیار اور کارکردگی کے حامل ادارہ جات بنانے اور پھر اس مثال کی روشنی میں باقی ماندہ ادارہ جات کو بھی بالترتیب انہی خطوط پر استوار کرنے کے لئے آزاد کشمیر کے جملہ اضلاع کے صدر مقامات پر ایک ایک ہائی / ہائر سیکنڈری سکول (مردانہ و نسواں ) کو ماڈل سکول کا درجہ دینے اور اس حوالہ سے جملہ تفصیلات کے تعین کی غرض سے تجاویز / سفارشات پیش کی گئیں۔ ماڈلز سکولز میں ریفارمز کے لیے اہم فیصلہ جات بھی کیے گئے۔ فیصلہ ہوا کہ مجوزہ کمیٹی کسی ریٹائرڈ/ پرایئویٹ ماہر تعلیم کو Co-opt کرنے کی مجاز ہوگی۔ ان ماڈل سکولز میں سربراہ ادارہ کی تقرری اس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں عمل میں لائی جائے گی نیز دیگر جملہ سٹاف کی تقرری/ تعیناتی سربراہ ادارہ کی تجویز کی روشنی میں متذکرہ بالا کمیٹی کی سفارشات پر عمل میں لائی جائے گی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ اندر 15 ایام پیش کرنے کی پابند ہو گی۔ عوامی حلقوں نے حکومت آزاد کشمیر کے اس فیصلے کو معیار تعلیم کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات قرار دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی اور سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم کو زبردست الفاظ میں مبارکباد پیش کی ہے۔ محکمہ تعلیم سکولز کی تسلسل سے جاری شدہ حکومتی اصلاحات میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔