رمضان المبارک میں اہل غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری قابل مذمت ہے‘نعمان اعوان زرگر

مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیر نعمان اعوان زرگر نے کہا کہ غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام عالمی برادری کے ماتھے پر بدنما داغ ہے،رمضان المبارک میں اہل غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری قابل مذمت ہے،روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں فلسطینی مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے،گزشتہ 5ماہ سے غزہ کے مسلمانوں پر قیامت ٹوٹی ہوئی ہے،عالمی برادری خواب غفلت میں ہے۔عالمی برادری غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔فلسطین میں نہتے مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے۔نعمان اعوان زرگر نے مزید کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔اقوام متحدہ،او آئی سی فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے کردار ادا کرے،غزہ میں فوری جنگ بندی کروائی جائے۔اسرائیل ایک دہشتگرد اور ناجائز ریاست ہے۔بے حس عالمی قوتوں کو مظلوم فلسطینیوں کی آہ و پکار نہیں سنائی دے رہی۔بچے بھوک و افلاس سے مر رہے ہیں ۔مسلم امہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھے۔انہیں کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی جائیں۔