ساہلیاں میں سردار افراز عباسی کے بیٹے کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے‘راجہ فیصل آزاد

رنگلہ (نمائندہ خصوصی)
ساہلیاں میں سردار افراز عباسی کے بیٹے کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔قتل کے واقعہ کی آزادانہ انکوائری کروا کر ملوث مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جائے ۔امن امان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو لوگ کی جان مال خطرہ میں آجائے گی۔مسلم لیگ ن حلقہ غربی باغ کے تمام کارکنان صدر مسلم لیگ ن یونین کونسل ساہلیاں کے ساتھ ہے اور ان کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی حلقہ غربی باغ راجہ فیصل آزاد نے رنگلہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ساہلیاں میں مسلم لیگ ن یوسی ساہلیاں کے صدر افراد عباسی کے جواں سال بیٹے کا لرزہ خیز قتل عوام علاقہ کے لیے باعث تشویش ہے۔ضروت اس امر کی ہے کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔اس طرح کے واقعات کے سدباب کے لیے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو علاقے میں عام آدمی کی جان و مال کا تحفظ نا ممکن ہو جائے گا ۔انتظامیہ اور پولیس اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کی جرات نہ کرسکے۔راجہ فیصل آزاد نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن حلقہ غربی باغ کے کارکنان افراد عباسی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انہیں انصاف دلانے کے ہر ہر ممکن تعاون کریں گے ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کروا کر مجرمان کو سزا دلوائیں تاکہ امن و امان کی فضا قائم رہ سکے۔