9 مئی ریاست بھر میں یوم فسطائیت کے طور پرمنایاجائے گا‘ذیشان حیدر

ہٹیاں بالا (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے زیر اہتمام آج 9 مئی ریاست بھر میں یوم فسطائیت کے طور پرمنایاجائے گا۔ ضلع جہلم ویلی سمیت تمام اضلاع میں بھرپور احتجاج، ریلیاں ومظاہرے منعقد ہوں گے۔ نو?9 مئی کو بہانہ بنا کر پچھلے ایک سال عمران خان اور پی ٹی آئی پر ہر قسم کا ظلم و جبر ہوا اسی لئے ہم 9 مئی کو یوم فسطائیت کا نام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر نے نائب صدر و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سید ذیشان حیدر نے جہلم ویلی میں 9 مئی کو منعقد ہونیوالی عظیم الشان ریلی و احتجاجی مظاہرے کی تیارویوں کے جائزہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ قوم کی ماوں بہنوں بیٹیوں کو سڑکوں پر گھسیٹنے، انہیں ناحق قید رکھنے اور ان کی توہین کرنے پر قوم سے معافی مانگی جائے۔ ۹ مئی کو عوامی رائے کی توہین کرتے ہوئے ایک سابق وزیراعظم کو تحقیر آمیز انداز میں اغواء کرنے والے ذمہ داران کا احتساب نہ ہونا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ 9 مئی کو شاہ محمود قریشی نجی مسئلے کی وجہ سے کراچی تھے لیکن ان پر بیک وقت لاہور، ملتان، پنڈی، میانوالی میں توڑ پھوڑ کی FIRs ہیں، اور یہ واحد نہیں اور بھی لوگوں پر 40، 40 ایف آئی آرز ہیں، یہ کوئی چھلاوا نہیں جو بیک وقت 8، 8 جگہوں پر موجود ہوں۔ ذیشان حیدر نے مذید کہاکہ زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو۔ سڑک پر نکل کر دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ 9 مئی کو عوام ایک پراپیگنڈا سے زیادہ اور کچھ نہیں سمجھتی کیونکہ آپ عوام کو زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ کہتے ہیں 9 مئی کے تمام مناظر کیمرے کی آنکھ نے کیچ کیے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی جائے کہیں بھی آپ کو وہ سی سی ٹی وی فوٹیج نظر نہیں آئے گی کس کا جرم چھپانے کے لیے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی گئی کہتے 7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی آپ کسی جماعت کو نکالیں دو ہزار بندہ اکٹھا کردیں ہمیں اجازت دیں ہم دو لاکھ اکٹھا کردیتے دیکھتے عوام ان کے ساتھ ہے یا اس بندے کے ساتھ جو ایک سال سے اڈیالہ میں قید ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ذیشان حیدر نے کہا کہ ہم 2014 کے دھرنے اور اس سے منسلک تمام واقعات کی عدالتی تحقیقات کے لئے تیار ہیں بس آپ یہ یقین دہانی کروائیں کہ تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا کیا جائے گا نہ انکے بیڈرومز میں کیمرے لگیں گے۔دوسرا یہ بھی بتا دیں کہ یہ مطالبہ ادارے کا ہے یا یہ بطور خالق، اپنی تخلیق نون لیگ پر پدرانہ شفقت کے لئے انکا بیانیہ اپنایا جا رہا ہے؟