عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج ان کا حق ‘حکومت دانشمندی کا مظاہرہ کرے‘سردار ذوالفقار

کراچی(نمائندہ خصوصی) 11مئی عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج ان کا حق ہے عوام اپنے حقوق کے لیے احتجاج کررہی حکومت دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوے ان لوگوں سے بامعنی مذاکرات کریں ۔اس وقت جس طرح کی فضا بن رہی ہے ہہ تحریک کہیں ملک دشمنوں کے ہتھے چڑھ گئ تو اس کا۔خمیازہ سب کو بھگتنا پڑے گا ۔حکومت فی الفور ان سے بامقصد مذکرات کرے اور اس حوالہ سے وفاق بھی اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرے ۔ریاست افراتفری کہ متحمل نہیں ہوسکتی حکومت پرامن احتجاج کو بزور طاقت روکنے سے گریز کرے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ان کامزہد کہنا تھا کہ آٹے کی قلت قیمتوں میں اضافہ ایک مافیا ہے جو کرواتا ہے ۔اگریہ تحریک کسی ملک۔دشمن عناصر کے ہتھ چڑھ گئ تو مظفرآباد و اسلام اباد کے حکمرانوں کے لیے سنبھالنا مشکل ہوجاے گا بجلی سمیت تمام جائز مطالبات کو پورا کیا۔جاے ۔اس سے قبل کوئی بڑا نقصان ہو کشمیری عوام کے مسائل کو سنا۔جاے اور اس کا حل کیا جاے ذرا سی غلطی اس متناازعہ علاقے کو خانہ جنگی سول نافرمانی کی طرف لیکر جاسکتی ہے ۔سردار ذوالفقار علی کا مزہد کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مظلوم طبقات کی آواز بلند کی آزادحکومت نے اس سے قبل ان۔سے مذاکرات کیے لیکن ان۔مذکرات میں طے ہونیوالے معاملات پر عملدرآمد کیوں نہیں۔ہوئی اس متنازعہ خطے میں جو تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اس میں ذرا سی غلطی کی گنجائش نہیں۔کشمیری عوام کے جاِئز مطالبات ہیں جن کا حل ہونا ضروری ہے اگر آزادحکومت کو فنڈ کا مسلہ ہے تو وفاق سے بات کرے اور وفاق بھی ذمہ داریوں کا ادراک کرے وگرنہ حالات خراب ہوں گے اس کا ذمہ دار کون ہوگا ۔ذوالفقار علی کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ملک دشمن ۔عناصر چاہتے ہیں کہ اس علاقے میں خون خرابہ ہو اور اس کا فائدہ عوام کو نہیں ہوگا ۔ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مظاہرین کیخلاف طاقت کا۔استعمال ہرگز نا کرے جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران بھی اپنی صفوں میں۔نظر رکھیں اور اپنے مسائل پر فوکس دیں۔نا کہ اس تحریک کو کسی ملک دشمن عناصر کے حوالے کریں ایف سی یا کوئی بھی قوت کو عوام۔کے مظاہرے کو کچلنے کی کوشش کی گئ تو اس کے نتائج سخت ہوں گے لہذا سب کو ذمہ داری کا ادارک کرنا ہوگا