مظفرآباد (سٹاف رپورٹر ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مجہوئی طالبات کے زیر اہتمام فن فیئر کلب کے تعاون سے تقریب منعقد ھوئی جس میں سیکرٹری تعلیم سکولز آذاد کشمیر رزاق احمد ندیم مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ھوے فن فیئر میں اسکول کی طالبات نے اسٹیج پر اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ اور حاضرین سے داد وصول کی تقریب میں جذبہ حب الوطنی اجاگر کرنے والے ترانوں سے مہمانان لطف اندوز ہوتے رے وطن کی محبت پر مبنی تقاریر بھی ھوہیں سپاس نامہ میں اسکول درپیش مسائل پر مہمان خصوصی کو آگاہ کیا پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اورحمد ونعت سے شروع ھوا بچوں نے اپنی تقاریر میں پاکستان سے اپنی جذباتی وابستگی کا اظہار کیا اور تحریک آزادی کشمیر پر روشنی ڈالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم آذاد کشمیر رزاق احمد ندیم نے بچوں کارکردگی کو سراہا اساتذہ کرام کی کارکردگی کی تعریف کی اور بچوں کو بہترین پرفارمنس پر داد دی انھوں کہا وزیراعظم آزاد کشمیر کی کاوشوں سے پہلی بار آذاد کشمیر میں تعلیمی پالیسی آئی اقوام متحدہ نے اس سال کی رپورٹ میں آذاد کشمیر کو چاروں صوبوں سے آگے قرار دیا اساتذہ علم کے وارث ھیں اور انہیں اپنی وراثت انگلی نسل میں منتقل کرنی ھے یہ عمل انہیں پوری دیانت داری سے انجام دینا ھو گا سیکرٹری تعلیم نے اسکول کی کمپاونڈ وال کی تعمیر کا اعلان کیا انھوں نے صدر معلمہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مجہوئی صائمہ نظیر عباسی کو بہترین رزلٹ اور اسکول کو مظفرآباد بھر میں نمایاں مقام دلانے پر بچوں کو بھرپور تعلیمی ماحول میسر کر مبارکباد دی اور اسکول کے مسائل بتدریج حل کرنے کا وعدہ کیااس موقع پر ناظم اعلیٰ تعلیم اسکولز آذاد کشمیر محترمہ تسنیم گل تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں نے بہت اچھی کارکردگی مظاہرہ کیا انھوں نے بچوں کی صلاحیتوں کو سراہا انھوں نے ادارہ کی صدر معلمہ صائمہ نظیر عباسی کی کاوشوں کی تعریف کی انھوں اسکول کے بہترین انتظام وانصرام پر مبارکباد پیش کی آخر آزاد کشمیر کی تاریخی شخصیت ٹھیکیدار منشی حبیب اللہ خان عباسی مرحوم کے زیر استعمال نایاب اشیاء کی نمائش ھوئی اس تقریب میں منشی حبیب اللہ خان عباسی مرحوم کے صاحب زادے اور علاقہ کی بزرگ شخصیت سیاسی سماجی شعبے نمایاں مقام رکھنے والے محمد نظیر عباسی بھی موجود تھے سکول مینجمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر راجہ عبدالقیوم حاجی محمود کاظمی ممتاز ماھر تعلیم راجہ فیصل خان کے علاؤہ بڑی تعداد میں عوام علاقہ شریک ہوئے سپاس نامہ سید محسن نقوی نے پیش کیا