میرپور(نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم آزاد کشمیرکے سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ سابق پارلیمانی لیڈر و چیئرمین ایکشن کمیٹی تحفظ مرکزی جامع مسجد میرپور محمد طاہر کھوکھر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرپور کے حالات کو خراب کیا جا رہا ہے میرپور کی انتظامیہ سارے فساد اور خرابی جڑ ہے جو حالات کو خراب کرتی آرہی ہے میرپور میں تین سانحہ ہو چکے ہیں مگر انتظامیہ سوئی ہوئی ہے، ریاست کے اندر میرپور کی انتظامیہ نے حکومت کی آشیر باد سے اپنی ایک ریاست بنا رکھی ہے، انتظامیہ کی سرپرستی میں لینڈ مافیا آزاد ہے، 40سے زائد لوگوں کو کے ایف سی واقع میں بے گناہ قید رکھا ہے جن کو کوئی جرم ہیں ہے صرف انتظامیہ لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر مسجد اور وارثتی جائیداد پر قبضہ کروانا چاہتی ہے، انتظامیہ کا یہ حال ہے وہ اب مسجدوں پر قابض ہو رہے ہیں اور مجرموں کو کھلی چھوٹ بے گناہ لوگوں کو خانہ پوری کے لیئے پابند سلاسل کیا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتظامیہ کو کھلی چھوٹ دینے کی وجہ سے سانحہ کے ایف سی میں 40سے زائد لوگ بے گناہ سزائیں بھگت رہے جن کا کوئی جرم نہیں ہے انتظامیہ صرف اپنے گناہوں اور لینڈ مافیا اور اپنے آقاؤں کو خش کرنے کے لیئے بے گناہوں کو قید میں رکھا ہوا ہے، اس کے علاوہ اسلام گڑھ واقع کی بھی ایسے حقائق ہیں جس میں انتظامیہ کی نا اہلی لاپرواہی سے گناہ لوگوں کو قربانی کا بکرا بنایا ہوا ہے، اس کے علاوہ میرپور عوامی ایکشن کمیٹی کے لوگوں پر بے بنیاد مقدمہ قائم کر کے ان کو پابند سلاسل رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے سے کیوں ڈرتی ہے،حکومت جوڈیشل کمیشن بنائے اور انکوائری کروائے حکومت تو ابھی تک سانحی کے ایف سی کی رپورٹ بھی پبلک نہیں کر سکی اس کو بھی انتظامیہ نے چھپا کر رکھا ہوا ہے۔ اس وقت میرپور میں نااہل، غیر جانبدار انتظامیہ کی وجہ سے سانحی کے ایف سی کے نام پر۔ سانحہ اسلام گڑھ، میرپور کے نام پر لوگوں کو جیلوں میں بند بے گناہ بند کر کے فرضی بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں، عوام کو کیسزز میں پھنسا کر ان سے زبردستی قبول کروانا چاہتی ہے تاکہ انتظامیہ کے داغ دھل سکیں وہ اپنے گناہوں اور نااہلی کو چھپا کر عوام کو بے گناہ پھنسانا چاہتی ہے۔ میرپور کے عوام کو حکومت نے انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا حکومتی آشیر باد سے انتظامیہ سفید ہاتھی بنتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کو کچلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جو ڈیشل کمیشن قائم کرے اور اس میں ملوث تمام عناصر کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں جنہوں نے عوام کو جبری، پابند سلاسل رکھا ہوا ہے شیف لوگوں کی پگڑیاں اچھالی گئیں ان کی عزت نفس کو مجروح کیا گیا اس پلان میں انتظامیہ شامل ہے۔طاہر کھوکھر نے کہاکہ بے گناہ لوگوں کی رہائی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے میروپر کی انتظامیہ نے صرف اپنی لاپرواہی کو چھپانے کے لیئے لوگوں کو بے بنیاد کیسزز میں پابند سلاسل رکھا ہوا انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ایکشن کمیٹی کے ایف سی میں بے گناہ تما م لوگوں کو رہا کرے بے گناہ لوگوں پر تشدد کیا گیا،بے گناہ لوگوں کو پابند سلاسل کر کے ٹارچر کیا گیا،لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کیا گیا اس کی زمہ دار انتظامیہ ہے میرپور کی انتظامیہ آزاد کشمیر کے اندر لوگوں کو اس حساس خطے کے خلاف کر رہی ہے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بے گناہ لوگوں کو مختلف کیسوں میں پھنسا کر اپنی نااہلی چھپا رہی ہے، حکومت فوری طور پر جوڈیشل کمیشن بنائے۔