ملکی دفاع سلامتی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں پاک افواج ملکی دفاع سلامتی کی ضامن ہے‘اسد حبیب اعوان

مظفرآباد( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ اسد حبیب اعوان نے کہا ہے کہ ملکی دفاع سلامتی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے پاک افواج ملکی دفاع سلامتی کی ضامن ہیں کشمیر ایشو سے لیکر 2005 کے زلزے سمیت ہر آزمائش میں پاک افواج کا کشمیریوں کے ساتھ بے لوث کردار ناقابل فراموش ہے ایک آوارہ مزاج شخص کا قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا ایجڈہ ناکام بنانا ہوگا اور قومی ملی یکجہتی کو ہر حال میں قائم کرنا ہوگا یہ ہم سب کا اولین فریضہ ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کیجائے جس سے دشمن قوتیں فائدہ اٹھاتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پیپلز پارٹی میں نوجوانوں سے بات چیت میں کیا اسد حبیب اعوان نے کہا کہ پاکستان کی اعلی عدلیہ پر سب سے زیادہ زمداری عائد ہوتی ہے ملک کو درپیش بحرانوں سے نکلنے کے لئے قومی اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ملکی دفاع سلامتی کے تقاضوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا عمران خان اور اسکی ہمنوا کمپنی کی طرف سے جاری پراپیگنڈا مہم قابل مذمت اور قابل گرفت ہے نوجوانوں کو ملک کے ساتھ کھڑا کرنے کے بجائے ان میں مایوسی پھیلائی جارہی ہے اور دشمن بھی یہی چاہتا ہے ہمیں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے ملک کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا