راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)اپیسکا اکیڈمی نے اپنے تعلیمی اداروں کے استاتذہ کو جدید اور عہد حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے آزاد کشمیر بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں معیاری و مؤثر ورکشاپس کا ایک جامع منصوبہ بندی مرتب کر رکھی ہے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن اور مظفرآباد ڈویژن میں ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا تھا اس سال یہ سلسلہ پونچھ ڈویژن سے شروع کیا گیا اور پہلے مرحلے پر ضلع باغ میں ایک منظم اور بہترین ورکشاپ کروائی گئی جس میں شہر بھر سے 140 کے قریب تعلیمی اداروں کی خواتین استاتذہ نے بھرپور شرکت کی اس ترتیبی نشست میں استاتذہ کو جدید تدریسی تکنیکی مواد کے ساتھ ساتھ مؤثر طریقہ تعلیم و کلاس روم مینجمنٹ پر اپیسکا اکیڈمی کی چیئرپرسن میڈم غزالہ صاحبہ اور انکی ساتھی ٹرینرز نے ایک مفصل ورکشاپ کروائی اس ورکشاپ میں اپیسکا کی مرکزی و ضلعی قیادت نے بھرپور شرکت کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار عبد العزیز صاحب نے بھی ورکشاپ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم مل جل کر آنے والی نسلوں کی اس طرح ترتیب کریں کہ وہ ایک بہترین قوم بن سکے تربیت کے بغیر تعلیم کچھ بھی نہیں سرکاری و پرائیویٹ اداروں کے اشتراک سے ایک بہتر سوسائٹی کا خواب پورا کیا جاسکتا ہے اپیسکا اکیڈمی کے منتظمین اور باہر سے آنے والے ٹرینرز کا شکریہ کہ انہوں یہاں کی خواتین استاتذہ کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا اپیسکا اکیڈمی کی چیئرپرسن میڈم غزالہ صاحبہ نے کہا کہ انشاءاللہ ٹریننگ کا یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا اور ہماری کوشش ہے کہ ہم ہر ماہ اپنی استاتذہ کے لئے ورکشاپ کرواہیں اپیسکا اکیڈمی کے منتظمین ضلع باغ کے نمائندوں نے اورین ایجوکیشن سسٹم کے ایم ڈی ، پرنسپل و دیگر انتظامیہ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا