جے کے پی پی کے سینئر نائب صدر سردار سیاب سلیم کا حسن ابراہیم کے اعزاز میں عشائیہ

دبئی (سپیشل رپورٹر)جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر متحدہ عرب امارات سردار سیاب سلیم کی جانب سے قائد جموں کشمیر پیپلز پارٹی و ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان، سینئر بانی رہنماجے کے پی پی یو اے ای سردار ارشاد خان اور نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں دوبئی ابراہیمی ریسٹورنٹ پر عشائیے کا انتظام کیا گیا

، جس میں جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے کارکنان کے علاوہ چنار ونگ کی ٹیم بالخصوص چنار ونگ کے صدر راجہ امجد کبیر ، راجہ داؤد شریف ، ڈاکٹر شفقت ، راجہ عاشق خان ،واجد کبیر اور کارکنان جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور صدر یو اے ای سردار یعسوب نے شرکت کی۔اس سے قبل سردار حسن ابراھیم خان صاحب نے پاکستان ایسوسیشن دوبئی اور چنار ونگ کا ساتھیوں کے ھمراہ تفصیلی دورہ کیا گیا جہاں پہ انکو ایسوسی ایشن اور چنار ونگ کی ایکٹویٹیز اور کارکردگی کے حوالے سے بتایا گیا۔ملاقات اور عشائیے کے دوران سیاسی اور سماجی امور پہ تفصیلی گفتگو ھوئی۔