عبدالباسط عباسی کا پیر عبد بصیر گردیزی کے اعزاز میں عشائیہ

یواے ای ( بیورورپوٹ )عبدالباسط عباسی کی طرف سے پیر عبد بصیر گردیزی کے عزازم میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیاعشائیہ تقریب میں پیر عبد بصیر گردی کے ہمراہ اسد شاہ ۔ راجہ ایاز ، صداقت عباسی ، پیر سید ساجد حسین شاہ گردیزی ، عبد ماجد ۔ عبد واجد ۔ راجہ زاہد کے علاوہ کثیر تعداد میں شرکت کی عشائیہ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو ۔ عبدباسط نے مہمانوں کو تعارف کروایا عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی پیر عبد بصیر نے کہا کہ میں سب سے پہلے ا پ سب کی طرف سے ایک خوبصورت محفل کا انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں انھوں نے اوور سیز کشمیری کیمونٹی کی خدمات لو سراہاتے ہوے کہا کہ اوور سیز کشمیری کمیونٹی ہمارے سفیر ہیں ملکی معشیت میں جو ان کی خدمات ہے وہ قابل دید ہیں انھوں نے کہاکہ میں اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں انھوں نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں کشمیری کے ساتھ بھائی چارے کی فضا ء کو قائم رکھا ہے ہمارے ساتھ کھڑے رہے ہیں ہم انکی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں انھوں نے کہاکہ اتحاد بین المسلمین ہمارے دین کا حصہ ہے اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ پاکستان کے علماء باشعور و بابصیرت ہیں اور اتحاد کے راستے پر گامزن ہیں انھوں نے مزید کہاکہ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کو تفرقہ بازی کے ذریعے آپس میں لڑا کر انہیں کمزور کرنے اور خود حکمرانی کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہ میں ان کے خلاف متحد ہو کر ان سازششوں کا ناکام بنا نا ہوگا تب ہی ہمارے دین کی فتح ہے تقریب کے آخر میں عبدالباسط نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا