یواے ای (بیورورپوٹ ) شہید کشمیری محمد مقبول بٹ کی جدوجہد تاریخ کشمیر کا ایک روشن باب ہے، کشمیری قوم کے لیے وہ ایک راستہ متعین کرگئے جس پر چل کر ہی آزادی کی منزل قریب آسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ گلف کے سابق صدر خالد کشمیر ی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ ایک وژنری شخصیت تھے جنہوں نے عوامی جدوجہد کے ذریعے اور فکری طور پر کشمیری عوام کو آزادی کا درس دیا ۔ انھوں نے کہاکہ گیارہ فروری کو شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت انتہائی عقیدت واحترم سے بنایا جائے گا انھوں نے کہاکہ مقبول بٹ شہید نے روایتی جدوجہد کے بجائے آزاد کشمیر کے لیے عوامی جدوجہد کا راستہ اختیار کیا اور بھارت کے خلاف کشمیریوں کوایک حوصلہ جذبہ آزادی دیا ہے مقبول بٹ شہید کا راستہ ہمارا راستہ ہے، انہوں نے کہا کہ محمد یاسین ملک اور دیگر مزاحمتی اور سیاسی تحریک کے قائدین کی رہائی کے لیے تحریک جاری رہے گی، ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت یاسین ملک اور دیگر قائدین کو فی الفور رہا کرے انھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے ہر طرح کی قربانی دیں گے اور تقسیم کشمیر کی ہر کوشش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کی جدوجہد ریاست جموں کشمیر کے اندر بسنے والے لاکھوں مظلوموں ، محکموں کے لیے تھی مقبول بٹ شہید ایک نظریہ ایک مذاحمت کار دانشور تھے جنہون نے جموں کشمیر بھارتی تسلط سے آزادی کا خواب دیکھا اس خواب کی تکمیل کے لیے جدوجہد کرتے ہوے اپنی جان کی قربانی دے کر کشمیر ی قو م کے لیے ایک راہ کا تعین کر گے ہیں’