عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار‘عوام پیپلزپارٹی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں‘فرمان علی عثمانی

یواے ای ( بیورورپوٹ ) اگر مجھے نکلا گیا تو میں خاموش نہیں بیٹھوں گا لگتا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان مکمل طور پر بوکھلایٹ کا شکار ہو گے ہیں تبدیلی سرکا ر مکمل ناکام ہو چکی ہے اس وقت عوام تاریخ کی بدترین مہنگائی سے گز ر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی یواے ای کے رہنما فرمان علی عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ عمران خان مکمل طور پر بوکھلایٹ کا شکار ہو گیا ہے کبھی کچھ کہتا ہے کبھی کچھ کہتا ہے ناکام اور کرپٹ وزیر اعظم کی سب سے بڑی پہچان یہی ہوتی ہے کہ وہ ادھیر اُدھیر کی دیتا ہے کوئی سیاسی بیان نہیں ہوتا ہے انھوں نے کہاکہ کہاں گئی ایک کڑوڑ نوکریاں ۔ نیاز ی خود کہتا تھا کہ جب مہنگا ئی بڑھ جائے کرپشن بڑھ جائے تو سمجھو لو حکمران کرپٹ ہیں آج ملک مہنگائی کی بلند ترین سطح پر ہے اس کا مطلب کے وزیر اعظم سمیت پوری کابینہ کرپٹ ہے انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے حالیہ الیکشن میں وفاقی کی پوری مداخلت کے باوجود آزادکشمیر کے اندر پیپلز پارٹی نے واضع اکثیر یت لی ہے اس کا مطلب عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے انھوں نے کہاکہ ایل اے 27مظفرآباد سردار جاوید ایوب نے پہلے مرحلے میں ہی اپنے حلقے میں 20کلو میٹر روڈ کی اپ گرڈیشن دی ہے جس پر ہم سردار جاوید ایوب کا شکر ادا کرتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ اگلے مرحلے میں مزید روڈ کی منظوری دی جائے گی انشا اللہ عوام کے مسائل حلقہ ایل اے 27 میں سردار جاوید ایوب کی قیادت میں ترجیجی بنیاد وں پر حل ہوں گے انھوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی مزدور کسان جماعت ہے اور کسانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا