دھیرکوٹ(نمائندہ حصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ عابد علی عابد نے کشمیر کونسل کے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ کی کامیابی پر چئیرمین آرگنائزنگ کمیٹی شاہ غلام قادر سمیت پارٹی کی اعلی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا مسلم لیگ کی قیادت کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے مسلم لیگ کو کامیابی حاصل ہوئی اور حنیف ملک ممبر کشمیر کونسل منتخب ہوئے۔ ملک حنیف پارٹی کے وفادار اور بانی رہنماء ہیں جنھوں نے آزاد کشمیر میں یوتھ کو منظم کر کے پارٹی کو مشکل وقت میں توانائی فراہم کی۔ راجہ عابد علی عابد نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک مضبوط جماعت ہے ریاست کی تعمیر میں کلیدی کردار اداء کیا ہے آزاد کشمیر افراتفری کے اس عالم میں لوگوں کی امیدوں کا مرکز صرف مسلم لیگ ہی ہے۔ انھوں نے کیاکہآزاد کشمیر میں اس وقت مسلم لیگ اس سر نو منظم کی جا رہی ہے آزاد کشمیر کے عوام میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔آزاد کشمیر کی لیڈر شپ نے جس طرح کشمیر کونسل کے انتخابات میں ایک بنیادی نظریاتی کارکن کو ٹکٹ دے کر عزت بخشی اسی طرح تنظیم سازی میں بھی نظریاتی اور قربانی دینے والے لوگوں کو ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں۔ انھوں نے کیا پارٹی کو منظم کرنے کے لیے شاہ غلام قادر اور دیگر مرکزی قائدین کو مبارک باد دیتا ہوں جنھوں نے بغیر کسی الجھاو کے تنظیم سازی کا حق کارکنوں کو دیا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کونسل کے انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ کی آئندہ کامیابیوں کی نوید ہے۔ ملک حنیف بطور کونسل ممبر ریاست کی بھر پور نمائندگی کریں گے اور ریاستی تشخص اور وقار پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔