پاکستان کے اندر تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ‘فہیم جاوید‘راجہ ذاکر انور

یواے ای (بیورورپوٹ) مسلم لیگ ن گلف کے سابق نائب صدر سردار فہیم جاویداور مرکزی رہنما مسلم لیگ ن یواے ای راجہ ذاکر انور کی طرف سے صدر مسلم لیگ ن یواے ای ممبر قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ کے عزاز میں گزشتہ رو ز ابوظہبی میں عشیائیہ تقریب کا انعقاد کیا عشیائیہ تقریب میں چوہدری شاہد، عمران جٹ، سردار ظہیر نے شرکت کی عشیائیہ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے احسان الحق باجوہ نے کہاکہ پاکستان کے اندر تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عمران خان نے قوم کو سہانے خواب دیکھا کر غربت،مہنگائی، ملک کے اندر بڑھتی ہوئی بے روزگاری میں دھکیل دیا ہے ملک اس وقت معاشی طور پر مکمل دیولیہ پن گیا ہے عمران خان کے جھوٹے وعدوں نے عوام کو اس وقت خود کشیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے انھوں نے کہاکہ انشااللہ پاکستان کے اندر بہت جلد مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں نہ صرف ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا بلکہ اس ملک سے بے روزگار مہنگائی، غربت جہالت بھوک ننگ افلاس کا بھی خاتمہ ہوکر رہے گا اس موقع پر سردار فہیم جاوید نے مہمانوں کا شکریہ اد ا کرتے ہوے کہاکہ مسلم لیگ ن واجد جماعت ہے جس کے پاس اس ملک کے غریب عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے ہم صرف خالی علانات پر نہیں بلکہ کام کرتے ہیں اس کی واضح مثال مسلم لیگ ن کی ماضی کے حکومتی دور ہیں انھون نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر بھی دھاندلی کے زریعے مسلم لیگ ن کو اقتدار سے باہر کیا ابھی چھ ماہ نہیں ہوئے ہیں عوام اس حکومت سے تنگ ہو چکے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے آے روز مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے الیکشن کے دوران عوام کو بڑے بڑ ے خواب دیکھائے گے تھے کہ ہم جب اقتدار میں آے تو کشمیر میں دودھ کی لہریں چلاہیں گے لیکن عوام اب تو پانی کے لیے بھی ترسیں گے دودھ کی لہریں تو دور کی بات ہے انھوں نے کہا کہ انشااللہ بہت جلد یہ نہ صرف پاکستان سے بلکہ آزاد کشمیر سے بھی بوری بستر گول کردیں گے